جمعرات, جون 13, 2013

" وہ "

" اُداس لمحوں میں رہنے والی اُداس لڑکی "
اُداس رنگوں میں سجنے والی
رنگین لڑکی
اُداس باہوں میں سمٹنے والی 
حسین لڑکی
اُداس کانٹوں پہ چلنے والی
گلاب لڑکی
اُداس راہوں پہ سوچنے والی
خواب لڑکی
اُداس سوچوں میں آنے والی
تسکین لڑکی
اُداس نظروں میں بسنے والی
جبین لڑکی
اُداس آنکھوں پہ مٹنے والی
غزال لڑکی
اُداس لبوں پہ بکھرنے والے
 سوال لڑکی

1 تبصرہ:

  1. حسن یاسر,,,
    6/16/2015, 11:06pm
    اداسی عام ہو جائے تو آ جانا
    سفر میں شام ہو جائے تو آجانا
    تمہارا فن زمانے کی سیاہی میں
    اگر گمنام ہو جائے تو آ جانا

    جواب دیںحذف کریں

"کتبہ"

"کتبہ" جس طورانسانوں کی دنیا اور انسانوں کے ہجوم میں ہر آن اضافہ ہو رہا ہے تو اس طرح قبرستان بھی تیزی سے آبادہو رہے ہیں۔ گھر...