"حروف مقطعات"
٭ حروف مقطعات سے مرادایسے حروف ہیں جن کو قران مجید میں علیحدہ علیحدہ پڑھا جاتا ہے۔ قران ِکریم میں ھمزہ کو شامل کر کے 29 حروف ابجد میں سے 14 حروف ( ا ل م ص ر ك ه ي ع ط س ح ق ن ) حروف مقطعات کے طور پر تیس (30) مقامات پر مذکور ہیں جہاں یہ قرآنِ کریم کی 29 سورۂ میں سے 28 سورتوں میں پہلی آیت کے طور پر ایک ہی بار آئے ہیں۔صرف سورۃ الشوریٰ(42) میں دو حرفِ مقطعات ہیں۔ پہلی آیت میں حٰمٓ اور دوسری آیت میں عٓسٓقٓ ہے۔
حروفِ مقطعات بناوٹ میں پانچ اقسام کے ہیں۔
ایک حرفی ۔۔ صٓ، قٓ اور نٓ : یہ تین سورتوں میں ہیں۔
دو حرفی ۔۔ طٰہٰ ، طٰسٓ، یٰسٓ ، حٰمٓ ، : یہ نو سورتوں میں ہیں۔
تین حرفی۔۔ الٓمّٓ ، الٓرٰ، طٰسٓمّٓ ، عٓسٓقٓ : یہ تیرہ سورتوں میں ہیں۔
چار حرفی ۔۔ الٓمّٓصٓ،الٓمّٓرٰ : یہ دو سورتوں میں ہیں۔
پانچ حرفی۔ کٓھٰیٰعٓصٓ : ایک سورۂ میں ہے۔
۔۔۔
٭سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران اور سور ۂ رعد کے علاوہ جن سورتوں کی ابتداء حروف مقطعہ سے ہوئی ہے وہ سب مکی سورتیں ہیں۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی کُل پانچ سورتوں کے نام اُن کی پہلی آیات کے پہلے لفظ ہیں جو حروفِ مقطعات ہیں۔ جن میں
سورة طہٰ (20) سورة یٰس(36) سورۂ ص (38)، سورة ق (50) ،اور( سورۂ ن )سورۂ القلم (68) ہیں۔
۔۔۔
٭ تمام ایک حرفی حروفِ مقطعہ( صٓ، قٓ اور نٓ )سورتوں کی پہلی آیت میں ایک جزو کے طور پر مذکور ہیں۔
سورۂ ص (38)۔۔
صٓ ۚ وَالْقُرْاٰنِ ذِى الـذِّكْرِ (1)
ص،اور قرآن کی قسم ہے جو سراسر نصیحت ہے۔
سورۂ ق(50)۔۔
قٓ ۚ وَالْقُرْاٰنِ الْمَجِيْدِ (1)
قۤ،اور اس قرآن کی قسم جو بڑا شان والا ہے
سورۂ القلم (68)
نٓ ۚ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُوْنَ (1)
ن، اور قلم کی قسم اور اس کی جو اس سے لکھتے ہیں۔
۔۔۔۔
قران مجید کی سورتوں میں پہلی آیت کے طور پر آنےوالے 14 حروفِ مقطعات کی ترتیب وتفصیل۔۔۔
٭1)سورۂ البقرۂ(2) ۔الٓـمٓ۔
۔2) سورۂ آل عمران(3) ۔الٓـمٓ ۔
۔3)سورہ الاعراف(7)۔الٓـمٓـصٓ۔
۔4) سورۂیونس(10 )۔"الٓـرٰ۔
۔ 5) سورہ ہود (11) ۔"الٓـرٰ۔
۔6)سورہ یوسف(12)۔"الٓـرٰ۔
۔7)سورۂ الرعد (13)۔الٓـمٓـرٰ ۚ۔
۔ 8)سورہ ابراہیم (14)۔الٓـرٰ۔
۔ 9) سورۂ الحجر (15)۔ الٓـرٰ۔
۔10)سورہ مریم (19)۔ كٓـهٰـيٰـعٓـصٓ ۔
۔ 11) سورۂ طہٰ (20)۔ ٰطهٰ۔
۔12)سورہ الشعراء (26)۔ٰطسٓمٓ ۔
۔13) سورۂ النمل (27)۔ٰطـسٓ ۚ۔
۔ 14) سورۂ القصص(28)۔ ٰطسٓمٓ۔
۔15)سورہ العنکبوت(29)۔ الٓـمٓ۔
۔16)سورۂ الروم (30)۔ الٓـمٓ۔
۔17) سورۂ لقمان (31)۔ الٓـمٓ ۔
۔ 18) سورۂ السجدہ (32)۔ الٓـمٓ ۔
۔19)سورۂ یٰس(36)۔يٰـسٓ ۔
۔20)سورۂ ص (38)۔صٓ۔
۔21)سورۂ غافر (سورہ مومن)۔(40)۔حٰمٓ۔۔22)سورۂ فصلت (سورۂ حٰم السجدۂ )۔(41)۔حٰمٓ۔
۔ 23) سورۂ الشورٰی (42)۔حٰمٓ۔عٓسٓقٓ (2)۔۔ 24) سورۂ الزخرف(43)۔حٰمٓ ۔
۔25)سورۂ الدخان(44)۔حٰمٓ۔
۔26) سورۂ الجاثیہ (45)۔حٰمٓ۔
۔27) سورۂ الاحقاف(46)۔حٰمٓ۔
۔28)سورۂ ق(50)۔ قٓ ۚ۔
۔29)سورۂ القلم (68)۔نٓ ۚ۔
۔۔۔
٭ صرف ایک ہی سورۂ میں آنے والے "10"حروفِ مقطعات۔۔۔
۔1) الٓـمٓـصٓ۔سورہ الاعراف(7)
الٓـمٓـصٓ (1)كِتَابٌ اُنْزِلَ اِلَيْكَ فَلَا يَكُنْ فِىْ صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ لِتُنْذِرَ بِهٖ وَذِكْـرٰى لِلْمُؤْمِنِيْنَ (2)
ا ل م صۤ۔ یہ کتاب تیری طرف بھیجی گئی ہے تاکہ تو اس کے ذریعہ سے ڈرائے اور اس سے تیرے دل میں تنگی نہ ہونی چاہیے اور یہ ایمان والوں کے لیے نصیحت ہے
۔2)۔الٓـمٓـرٰ ۚ۔سورۂ الرعد (13)
الٓـمٓـرٰ ۚ تِلْكَ اٰيَاتُ الْكِتَابِ ۗ وَالَّـذِىٓ اُنْزِلَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُـوْنَ (1)
ا ل م ر، یہ کتاب کی آیتیں ہیں، اور جو کچھ تجھ پر تیرے رب سے اترا سو حق ہے اور لیکن اکثر آدمی ایمان نہیں لاتے۔
۔3)۔كٓـهٰـيٰـعٓـصٓ۔سورہ مریم (19)
كٓـهٰـيٰـعٓـصٓ (1)ذِكْرُ رَحْـمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهٝ زَكَرِيَّا (2)
ک ھ ی ع صۤ ۔ یہ تیرے رب کی مہربانی کا ذکر ہے جو اس کے بندے زکریا پر ہوئی۔
۔4)۔۔طهٰ۔ سورۂ طہٰ (20)
ٰطهٰ (1)مَآ اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْاٰنَ لِتَشْقٰى (2)
ط ہ ۔ ہم نے تم پر قرآن اس لیے نازل نہیں کیا کہ تم تکلیف اٹھاؤ۔
۔5)َ۔۔ٰطـسٓ ۚ۔سورۂ النمل (27)
ٰطـسٓ ۚ تِلْكَ اٰيَاتُ الْقُرْاٰنِ وَكِتَابٍ مُّبِيْنٍ (1)
ط سۤ، یہ آیتیں قرآن کی اور کتاب روشن کی ہیں۔
۔6)َ۔۔يٰـسٓ۔سورۂ یٰس(36)
يٰـسٓ (1)وَالْقُرْاٰنِ الْحَكِـيْـمِ (2)
ی س ۔ حکمت والے قرآن کی قسم ہے۔
۔7)۔۔صٓ۔سورۂ ص (38)
صٓ ۚ وَالْقُرْاٰنِ ذِى الـذِّكْرِ (1)
ص ، اور قرآن کی قسم ہے جو سراسر نصیحت ہے۔
۔8)۔۔عٓسٓقٓ۔سورۂ الشورٰی (42)۔
حٰمٓ (1)عٓسٓقٓ (2)كَذٰلِكَ يُوْحِىٓ اِلَيْكَ وَاِلَى الَّـذِيْنَ مِنْ قَبْلِكَ اللّـٰهُ الْعَزِيْزُ الْحَكِـيْمُ (3)
ح م ۔ ع س ق۔۔اسی طرح سے اللہ زبردست حکمت والا آپ کی طرف وحی کرتا ہے اور ان کی طرف بھی (کرتا تھا) جو آپ سے پہلے تھے۔
۔ 9)۔۔قٓ ۚ۔سورۂ ق(50)۔
قٓ ۚ وَالْقُرْاٰنِ الْمَجِيْدِ (1)
قۤ ، اور اس قرآن کی قسم جو بڑا شان والا ہے
۔ 10)۔۔نٓ۔ سورۂ القلم (68)
نٓ ۚ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُوْنَ (1)
ن ، اور قلم کی قسم اور اس کی جو اس سے لکھتے ہیں۔
۔۔۔۔
٭ ایک سے زائد سورۂ میں آنے والے حروفِ مقطعات مع ترجمہ ۔۔۔
٭"طسٓمٓ "۔
۔1)سورة الشعراء (26)ا
ٰطسٓمٓ (1)تِلْكَ اٰيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِيْنِ (2)
ط س مۤ ۔۔ یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں۔
۔2)سورة القصص(28)۔
ٰطسٓمٓ (1ٰ ۚ تِلْكَ اٰيَاتُ الْقُرْاٰنِ وَكِتَابٍ مُّبِيْنٍ (1)
ط س مۤ ۔ آیتیں قرآن کی اور کتاب روشن کی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
٭ "الٓـرٰ"۔
۔1)سورة یونس(10)
الٓـرٰ ۚ تِلْكَ اٰيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِـيْـمِ (1)
ا ل ر، یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں۔
۔2)سورة ہود(11)
الٓـرٰ ۚ كِتَابٌ اُحْكِمَتْ اٰيَاتُهٝ ثُـمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّـدُنْ حَكِـيْـمٍ خَبِيْـرٍ (1)
ا ل ر، یہ ایسی کتاب ہے کہ جس کی آیتیں حکیم خبردار کی طرف سے مستحکم کر دی گئی ہیں پھر مفصل بیان کی گئی ہیں۔
۔3)سورة یوسف(12)
الٓـرٰ ۚ تِلْكَ اٰيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِيْنِ (1)
ا ل ر، یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں۔
۔4)سورة ابراہیم(14)
الٓـرٰ ۚ كِتَابٌ اَنْزَلْنَاهُ اِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ اِلَى النُّوْرِۙ بِاِذْنِ رَبِّـهِـمْ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِيْزِ الْحَـمِيْدِ (1)
ا ل ر، یہ ایک کتاب ہے ہم نے اسے تیری طرف نازل کیا ہے تاکہ تو لوگوں کو اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالے، ان کے رب کے حکم سے غالب تعریف کیے ہوئے راستہ کی طرف۔
۔5)سورۂ الحجر (15)
الٓـرٰ ۚ تِلْكَ اٰيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْاٰنٍ مُّبِيْنٍ (1)
ا ل ر، یہ آیتیں کتاب کی ہیں اور قرآن واضح کی۔
۔۔۔۔۔۔
٭ "الٓــمٓ" ۔
۔1۔سورۃ البقرہ(2)۔۔
الٓــمٓ (1)ذٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۖ فِيْهِ ۚ هُدًى لِّلْمُتَّقِيْنَ (2)
ا ل مۤ ۔ یہ وہ کتاب ہے جس میں کوئی بھی شک نہیں، پرہیز گارو ں کے لیے ہدایت ہے۔
۔2۔سورۂ آلِ عمران (3)
الٓــمٓ (1)اَللَّـهُ لَا اِلٰـهَ اِلَّا هُوَ الْحَىُّ الْقَيُّوْمُ (2)
ا ل مۤ ۔ اللہ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، زندہ ہے، نظامِ کائنات کا سنبھالنے والا ہے۔
۔3۔سورہ العنکبوت(29)
الٓــمٓ (1)اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ يُّتْـرَكُـوٓا اَنْ يَّقُوْلُوٓا اٰمَنَّا وَهُـمْ لَا يُفْتَنُـوْنَ (2)
ا ل مۤ ۔ کیا لوگ خیال کرتے ہیں یہ کہنے سے کہ ہم ایمان لائے ہیں چھوڑ دیے جائیں گے اور ان کی آزمائش نہیں کی جائے گی۔
۔4۔سورۂ الروم (30)۔
الٓــمٓ (1)غُلِبَتِ الرُّوْمُ (2)
ا ل مۤ ۔روم مغلوب ہو گئے۔
۔5) سورۂ لقمان (31)۔ الٓـمٓ ۔
الٓــمٓ (1)اَتِلْكَ اٰيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِـيْـمِ (2)
ا ل مۤ ۔ یہ آیتیں حکمت والی کتاب کی ہیں
۔6)سورة السجدہ(32)
الٓــمٓ (1)تَنْزِيْلُ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيْهِ مِنْ رَّبِّ الْعَالَمِيْنَ (2)
ا ل مۤ ۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ کتاب جہان کے پالنے والے کی طرف سے نازل ہوئی ہے
۔۔۔۔۔
٭"حٰمٓ"۔ حوامیم(یعنی جن سورتوں کا آغاز "حٰمٓ"سے ہوتا ہے) وہ سات ہیں۔
۔1)سورة غافر(40)
حٰمٓ (1)تَنْزِيْلُ الْكِتَابِ مِنَ اللّـٰهِ الْعَزِيْزِ الْعَلِـيْمِ (2)
ح مۤ ۔ یہ کتاب اللہ کی طرف سے نازل ہوئی ہے جو غالب ہر چیز کا جاننے والا ہے۔
۔2)سورة فصلت(41)
حٰمٓ (1)تَنْزِيْلٌ مِّنَ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ (2)
ح مۤ ۔ (یہ کتاب) بڑے مہربان نہایت رحم والے کی طرف سے نازل ہوئی ہے۔
۔3)سورة الشوریٰ(42)
حٰمٓ (1)عٓسٓقٓ (2)كَذٰلِكَ يُوْحِىٓ اِلَيْكَ وَاِلَى الَّـذِيْنَ مِنْ قَبْلِكَ اللّـٰهُ الْعَزِيْزُ الْحَكِـيْمُ (3)
ح مۤ ۔ ع س ق ۔ اسی طرح سے اللہ زبردست حکمت والا آپ کی طرف وحی کرتا ہے اور ان کی طرف بھی (کرتا تھا) جو آپ سے پہلے تھے۔
۔4)سورة الزخرف(43)
حٰمٓ (1)وَالْكِتَابِ الْمُبِيْنِ (2)
ح مۤ ۔ روشن کتاب کی قسم ہے۔
۔5)سورة الدخان(44)
حٰمٓ (1)وَالْكِتَابِ الْمُبِيْنِ (2)
ح مۤ ۔روشن کتاب کی قسم ہے۔
۔6)سورة الجاثیہ (45)
حٰمٓ (1)تَنْزِيْلُ الْكِتَابِ مِنَ اللّـٰهِ الْعَزِيْزِ الْحَكِـيْمِ (2) ↖ ح مۤ ۔ یہ کتاب اللہ زبردست حکمت والے کی طرف سے نازل ہوئی ہے۔
۔7)سورة الاحقاف(46)
حٰمٓ (1)تَنْزِيْلُ الْكِتَابِ مِنَ اللّـٰهِ الْعَزِيْزِ الْحَكِـيْمِ (2)
ح مۤ ۔ یہ کتاب اللہ کی طرف سے اتاری گئی ہے جو غالب حکمت والا ہے۔
۔۔۔۔
٭ حروفِ مقطعات سے آغاز کرنے والی 5 سورتوں ( سورۂ آلِ عمران (3)،سورہ مریم(19)،سورہ العنکبوت(29)،سورۂ الروم (30)،سورۂ الشورٰی( 42) کے علاوہ 24 سورتوں میں حروف مقطعات کے بعد اگلی آیت میں قرآن کا ذکر ہے۔
۔۔۔۔۔۔