بدھ, اکتوبر 31, 2012

"آسیب "

شادی شُدہ مرد یا عورت ایک بیابان میں تنہا تاریک مکان کی طرح ہوتا ہے جس میں اُس کا ساتھی اگراپنے وجود کی روشنی نہ بکھیرے،اپنی سَپُردگی کی اگربتیاں روشن نہ کرے، اپنے آپ کو بُھلا کر اپنے ہونے کا احساس نہ دِلائے تو آسیب زیادہ فاصلے پر نہیں رہتے۔۔۔وہ تو ذرا سی جِھری کی بھی تاک میں ہوتے ہیں ۔ ایک بار راستہ ملِ جائے تو پھر آسیب کی جھنکار اور اُن کی شرابُور موجودگی کے سامنے ساری تپسّیا دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔ ساری زندگی روگ کی دھونی دینا پڑتی ہے پھر بھی اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ کب کوئی بھٹکتا ہوا آسیب سب کُچھ اُلٹ پلٹ نہ کر ڈالے۔
2011 ، 10 مارچ
پسِ تحریر
یہ محض افسانہ ہی نہیں حقیقتِ انساں بھی ہے۔۔۔ شرکِ دُنیا کی داستان بھی ہے۔۔ مجازی سے حقیقی کے سفر کی منازل کہانی بھی ہے۔اورعورت مرد کے ازلی تعلق کا تسلسل بھی ہے۔۔۔ کبھی مرد اپنی ذات میں اتنا مکمل اتنا آسودہ دکھتا ہے کہ کسی مدہم سی کسک،موہوم سی خلش کا شائبہ تک نہیں ہوتا۔اسی طرح عورت جو دیکھنے میں موم۔۔۔برتنے میں کانچ۔۔۔پڑھنے میں کھلی کتاب اور سمجھنے میں لاحاصل تحریر کی مانند نظر آتی ہے۔۔۔اُس کا عزم اور حوصلہ اتنا مضبوط بھی ہوتا ہے کہ اپنا آپ فنا کر کے وہ اپنا یقین بچا لیتی ہے۔

3 تبصرے:

  1. بہت عمدہ، پر تاثر ، دکھتی رگوں کو چھیڑتی اور جذباتی کشمکش کو اجاگر کرتی مختصر لیکن متعلقہ موضوع کا احاطہ کرتی ہوئی تحریر۔۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. اللہ پاک آپ کو خوش رکھے، دلی جذبات کو حرفوں کا روپ دیتی ہیں آپ

    جواب دیںحذف کریں
  3. by Farooq Hayat
    Nov 30, 2013
    You have got a ruthlessly truthfull pen. Commenting on this subject shall be harmful for many, so I will just narrate it as;
    "Jahan bhonchaal bunyad e faseel o dar main rehty hain"
    "Hamara hosla dekho hum aesay gher main rehtay hain"

    جواب دیںحذف کریں

"سیٹل اور سیٹل منٹ"

سورۂ فرقان(25) آیت 2۔۔   وَخَلَقَ كُلَّ شَىْءٍ فَقَدَّرَهٝ تَقْدِيْـرًا ترجمہ۔ اور جس نے ہر شے کو پیدا کیا اور پھر اس کے لیے ایک اند...