جمعرات, ستمبر 28, 2017

" وَرَبَّكَ فَكَـبِّـرْ"

" اعجازِآیاتِ قرانی"
۔"ہم نے یہ نصیحت اُتاری ہے اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں"۔سورہ الحجر(15)۔آیت (9)۔
٭قرآن پاک کی سب سے پہلی نازل ہونے والی آیت سورہ العلق(96) کی پہلی آیت ہے۔سورۃ العلق کی ابتدائی پانچ آیات  ایک ساتھ نازل ہوئیں۔ ترجمہ۔۔
اپنے رب کے نام سے پڑھیے جس نے سب کو پیدا کیا(1)۔
انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا(2)۔
پڑھیے اور آپ کا رب سب سے بڑھ کر کرم والا ہے(3)۔
جس نے قلم سے سکھایا(4)۔
انسان کو سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا(5)۔
٭نزول کے اعتبار سے سب سے پہلی سورت سورہ العلق(96) کی ابتدائی پانچ آیات اور سب سے آخری سورت سورہ النصر(110)ہے۔
٭  پہلی وحی کے بعد کچھ  مدت (تقریباً اڑھائی برس)وحی کا سلسلہ موقوف رہا۔اس عرصے کا "فترۃ الوحی" یا "دورِفترت" کہا جاتا ہے۔اس کے بعد پہلی نازل ہونے والی آیات سورہ المدثر(74) کی ابتدائی سات آیات ہیں۔ترجمہ ۔۔
اے کپڑے میں لپٹنے والے(1)۔
اٹھو پھر (اُن کو) ڈراؤ(2)۔
اور اپنے رب کی بڑائی بیان کرو(3)۔
اور اپنے کپڑے پاک رکھو(4)۔
اور میل کچیل دور کرو(5)۔
اور بدلہ پانے کی غرض سے احسان نہ کرو(6)۔
اور اپنے رب کے لیے صبر کرو(7)۔
۔۔۔
٭الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
ترجمہ۔سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو سارے جہانوں کا رب ہے۔ 
٭قران پاک کی پہلی  آیت ہے۔
٭1)قران پاک کی پہلی  سورہ سورہ الفاتحہ کی پہلی آیت ہے۔
٭2)سورہ الصافات(37) کی آخری آیت(182)  ہے۔
ترجمہ آیت 182۔اور  سب تعریف ا للہ کے لیےہے جو سارے جہان کا پالنے والا ہے۔
٭3) سورہ زمر(39) کی آخری آیت(75) ہے۔
ترجمہ آیت75۔۔اور آپ فرشتوں کو حلقہ باندھے ہوئے عرش کے گرد دیکھیں گے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح پڑھ رہ ہیں، اور ان کے درمیان انصاف سے فیصلہ کیا جائے گا اور سب کہیں گے سب تعریف اللہ  کے لیے ہے جو سارے جہانوں کا رب ہے۔
٭ 4)سورہ الانعام(6) آیت (45)۔
ترجمہ آیت 45۔۔پھر ان ظالموں کی جڑ کاٹ دی گئی، اور  سب تعریف ا للہ کے لیےہے جو سارے جہان کا پالنے والا ہے۔
٭5)سورہ یونس(10)  آیت (10) ۔
ترجمہ آیت10۔۔اس جگہ ان کی دعا یہ ہوگی کہ اے اللہ! تیری ذات پاک ہے اور وہاں ان کا باہمی تحفہ سلام ہوگا، اور ان کی دعا کا خاتمہ اس پر ہوگا کہ سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو سارے جہانوں کا  رب ہے۔
٭ 6)سورہ المومن(40) آیت(65)۔
ترجمہ آیت 65۔وہی ہمیشہ زندہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس اسی کو پکارو  خاص اسی کی بندگی کرتےہوئے،سب  تعریف اللہ کے لیے ہے جو سارے جہان کا پالنے والا ہے۔
۔۔۔۔
الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ
٭1)سورہ الاعراف(7)۔آیت43۔وَقَالُوا الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ الَّـذِىْ۔
٭2)سورہ النمل(27)۔آیت93۔وَقُلِ الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ۔
٭3) سورہ العنکبوت(29)آیت 63۔قُلِ الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ۔
٭ 4)سورہ  لقمان(31) آیت 25۔قُلِ الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ۔
٭5) سورہ  فاطر(35)آیت 34۔وَقَالُوا الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ۔
٭ 6)سورہ الزمر(39) آیت 29۔اَلْحَـمْدُ لِلّـٰهِ۔
٭ 7)سورہ الزمر(39) آیت 74۔وَقَالُوا الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ۔
۔۔۔۔
٭ رَبِّ الْعَالَمِيْن
٭1) سورہ البقرہ(2)  آیت 131۔۔قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
٭2) سورہ المائدہ(5) آیت ۔28۔اِنِّـىٓ اَخَافُ اللّـٰهَ رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔
٭3)سورہ الانعام(6) ۔
آیت 71۔وَاُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
آیت 162 ۔قُلْ اِنَّ صَلَاتِىْ وَنُسُكِىْ وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِىْ لِلّـٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
٭4) سورہ الاعراف(7) ۔
آیت 54۔ تَبَارَكَ اللّـٰهُ رَبُّ الْعَالَمِيْنَ 
آیت 61۔ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَالَمِيْنَ 
آیت 67۔ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَالَمِيْنَ 
آیت 104۔ اِنِّـىْ رَسُولٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَالَمِيْنَ 
آیت 121۔۔قَالُـوٓا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِيْنَ
٭5)سورہ یونس(10)  آیت (37) ۔لَا رَيْبَ فِيْهِ مِنْ رَّبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
٭6)سورہ الشعرا (26)۔
آیت  ۔16۔اِنَّا رَسُوْلُ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
 آیت23۔قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَميْنَ۔ 
آیت47۔قَالُوٓا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
آیت۔77۔فَاِنَّـهُـمْ عَدُوٌّ لِّـىٓ اِلَّا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔
آیت109۔وَمَآ اَسْاَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ ۖ اِنْ اَجْرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔ 
آیت127۔وَمَآ اَسْاَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ ۖ اِنْ اَجْرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
آیت145۔وَمَآ اَسْاَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ ۖ اِنْ اَجْرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
آیت164۔وَمَآ اَسْاَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ ۖ اِنْ اَجْرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
آیت180۔وَمَآ اَسْاَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ ۖ اِنْ اَجْرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
آیت192۔وَاِنَّهٝ لَـتَنْزِيْلُ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
٭7)سورہ النمل (27)۔
 آیت 8۔وَسُبْحَانَ اللّـٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
آیت 44۔۔۔قَالَتْ رَبِّ اِنِّىْ ظَلَمْتُ نَفْسِىْ وَاَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَانَ لِلّـٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
٭8) سورہ السجدہ(32) آیت 2۔تَنْزِيْلُ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيْهِ مِنْ رَّبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
٭9) سورہ الصافات(37)آیت87۔۔فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
٭10) سورہ المومنون(40) ۔
آیت64۔فَتَبَارَكَ اللّـٰهُ رَبُّ الْعَالَمِيْنَ۔
آیت65۔ اَلْحَـمْدُ لِلّـٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
آیت66۔اَنْ اُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
٭11) سورہ فصِلت (41)آیت 9۔ذٰلِكَ رَبُّ الْعَالَمِيْنَ۔
٭12) سورہ الزخرف(43)۔آیت۔46۔اِنِّىْ رَسُوْلُ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
٭13) سورہ الجاثیہ(45 )آیت 36۔فَلِلّـٰهِ الْحَـمْدُ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَرَبِّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
٭14) سورہ الواقعہ(56)۔آیت 80۔تَنْزِيْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
٭15) سورہ الحشر(59) آیت 16۔اِنِّـىٓ اَخَافُ اللّـٰهَ رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔
٭16) سورہ  الحاقہ(69)۔آیت43۔تَنزِيْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
٭17) سورہ التکویر(81) آیت 29۔وَمَا تَشَآءُوْنَ اِلَّآ اَنْ يَّشَآءَ اللّـٰهُ رَبُّ الْعَالَمِيْنَ۔
٭18) سورہ المطفیفین(83) آیت 6۔يَوْمَ يَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
۔۔۔۔ 
٭ سورہ فاتحہ وہ سورہ قران پاک ہے جس کا ذکر  سورہ الحجر(15) کی آیت (87) میں ہے۔
ترجمہ آیت۔۔اور ہم نے تمہیں سات آیتیں دیں جو  دہرائی جاتی ہیں اور قرآن عظمت والا دیا۔
۔۔۔
٭آیت الکرسی قرآن مجید کی  سورۂ بقرۂ (2) کی آیت 255  ہے۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی سب سے بڑی آیت سورة البقرہ (2)کی آیت (282) ہے۔اس آیتِ قرانی میں 'الف' سے لے کر 'ی' تک حروفِ تہجی موجود ہیں۔اس آیتِ قرانی میں   قرض کی ادائیگی   کا وقت   اور رقم  تحریر کر نے  کی تاکید ہے۔اس معاملے میں گواہوں پر بہت زور دیا گیا ہے۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی  دو لفظی سب سے چھوٹی آیت(پانچ حرفی) سورة المدثر(74) کی آیت (21)ہے۔
 "ثُـمَّ نَظَرَ"۔۔۔ترجمہ۔۔ پھر  اُس نے دیکھا۔
۔۔۔
٭ قران پاک کی   تین سورتوں میں تین  آیات ایسی ہیں جن میں "الف" سے لے کر "ی" تک حروفِ تہجی موجود ہیں۔
  ٭1)سورۂ البقرۂ(2) آیت 282۔
٭2)سورۂ آلِ عمران (3) آیت154۔
٭3)سورۂ فتح (48)آیت 29۔
۔۔۔
٭قرآن پاک میں صرف ایک  مقام پر لفظ اﷲ   ڈبل (اللہ اللہ) آیا ہے (سورہ الانعام 6۔آیت 124)۔
" مِثْلَ مَآ اُوْتِىَ رُسُلُ اللّـٰهِ ۘ اَللّـٰهُ اَعْلَمُ "
۔۔۔
 ٭سورہ لقمان (31) کی چونتیس(34) آیات ہیں اور اس سورہ مبارکہ میں  لفظ اللہ  سابقہ کے ساتھ کل 30بار آیا ہے۔
سَبِيْلِ اللّـٰهِ(6)۔وَعْدَ اللّـٰهِ(9)۔خَلْقُ اللّـٰهِ(11)۔۔اَنِ اشْكُـرْ لِلّـٰهِ،فَاِنَّ اللّـٰهَ(12)۔
۔لَا تُشْرِكْ بِاللّـٰهِ(13)۔بِـهَا اللّـٰهُ ۚ اِنَّ اللّـٰهَ(16)۔
اِنَّ اللّـٰهَ(18)۔اَنَّ اللّـٰهَ،فِى اللّـٰهِ(20)۔
مَآ اَنْزَلَ اللّـٰهُ(21)۔اِلَى اللّـٰه، وَاِلَى اللّـٰهِ (22)۔
۔اِنَّ اللّـٰهَ(23)۔لَيَقُوْلُنَّ اللّـٰهُ ۚ قُلِ الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ ۚ(25)۔
اِنَّ اللّـٰهَ(26)۔كَلِمَاتُ اللّـٰهِ،اِنَّ اللّـٰهَ(27)۔ اِنَّ اللّـٰهَ(28)۔ اَنَّ اللّـٰهَ، وَّاَنَّ اللّـٰهَ(29)۔
 بِاَنَّ اللّـٰهَ، وَاَنَّ اللّـٰهَ(30)۔بِنِعْمَتِ اللّـٰهِ(31)۔دَعَوُااللّـٰهَ(32)۔
۔اِنَّ وَعْدَ اللّـٰهِ(33)۔ اِنَّ اللّـٰهَ، اِنَّ اللّـٰهَ(34)۔
٭ سورۂ المجادلہ (58) کی  بائیس (22) آیات ہیں اور ہر آیت میں لفظ  "اللہ"  ہے۔پوری سورۂ مبارکہ میں کل چالیس بار "اللہ" آیا ہے۔ پہلی آیت میں  چار  مرتبہ اور آخری آیت میں پانچ  مرتبہ ہے۔
۔۔۔
٭قرآن کریم میں سب سے زیادہ دہرائی جانے والی آیت سورة الرحمن(55) میں ہے جو اکتیس بار(31) دہرائی گئی ہے۔
"فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ"
ترجمہ آیت۔۔پس تم اپنے پردردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے۔
۔۔۔۔
اُولٰٓئِكَ عَلٰى هُدًى مِّنْ رَّبِّـهِـمْ ۖ وَاُولٰٓئِكَ هُـمُ الْمُفْلِحُوْنَ
ترجمہ آیت۔وہی لوگ اپنے رب کے راستہ پر ہیں، اور وہی نجات پانے والے ہیں۔
 سورہ البقرہ(2) آیت 5۔
سورہ لقمان(31) آیت 5۔
۔۔۔۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِى الْمُحْسِنِيْنَ 
بے شک ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔
سورہ  الصافات(37)۔پانچ آیات۔۔آیت 80۔آیت 105۔آیت 110۔ آیت121۔آیت 131۔
۔۔۔
فَكَـيْفَ كَانَ عَذَابِىْ وَنُذُرِ
پھر ہمارا  عذاب اور ڈرانا کیسا تھا۔
سورہ القمر (54) ۔چار آیات۔۔آیت  16۔آیت 18۔آیت 21۔آیت 30۔
۔۔۔
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلـذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
اور البتہ ہم نے تو سمجھنے کے لیے قرآن کو آسان کر دیا پھر کوئی ہے کہ سمجھے۔
سورہ القمر (54)۔چار  آیات۔۔آیت17۔آیت 22۔ آیت 32۔آیت 40۔
۔۔۔
وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے۔
سورہ المرسلات(77)۔دس آیات۔
آیت 15۔
آیت 19۔ آیت 24۔آیت 28۔آیت 34۔آیت 37۔آیت 40۔آیت 35۔ آیت 47۔ آیت 49۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی  دو آیات ایسی ہیں  جن کو الٹی سمت میں بھی پڑھا جائے تو مطلب اور تلفظ وہی رہتا ہے۔ ا۔
٭كُلٌّ فِىْ فَلَكٍ۔۔۔سورة الانبیا(21)آیت (33)۔۔ سورہ یٰس(36) آیت 40۔۔ترجمہ۔ "ہر ایک (سب ) آسمان میں"۔
٭رَبَّكَ فَكَـبِّـرْ۔۔۔سورة المدثر(74)آیت (3)۔۔ترجمہ۔"اور اپنے رب کی بڑائی بیان کرو"۔
۔۔۔
٭كُنْ فَيَكُـوْنُ
ترجمہ۔ہو جا، سو وہ ہو جاتا ہے۔
٭1)۔۔سورہ البقرہ (2)آیت117۔۔آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے، اور جب کوئی چیز کرنا چاہتا ہے تو صرف یہی کہہ دیتا ہے کہ ہو جا، سو وہ ہو جاتا ہے۔
٭2)۔۔سورہ آلِ عمران(3) ۔۔
آیت 47۔۔فرمایا اسی طرح اللہ جو چاہے پیدا کرتا ہے، جب کسی کام کا ارادہ کرتا ہے تو اس کو یہی کہتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہو جاتا ہے۔
آیت 59۔۔بےشک عیسٰی کی مثال اللہ کے نزدیک آدم کی سی ہے، اسے مٹی سے بنایا پھر اسے کہا کہ ہو جا پھر ہو گیا۔
٭3)۔۔سورہ الانعام(6) آیت 73۔۔اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو ٹھیک طور پر بنایا ہے، اور جس دن کہے گا کہ ہو جا تو وہ ہو جائے گا، اس کی بات سچی ہے، اور اسی کی بادشاہی ہو گی جس دن صورمیں پھونکا جائے گا، چھپی اور ظاہر باتوں کا جاننے والا ہے، اور وہی حکمت والا خبردار ہے۔
٭4)۔۔سورہ النحل (16)آیت40۔۔ہم جس کام کے کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کے لیے ہمارا اتنا ہی کہنا کافی ہے کہ ہم اسے کہہ دیں کہ ہوجا پھر ہو جاتا ہے۔
٭5)۔۔ سرہ یٰس(36) آیت 82۔۔اس کی تو یہ شان ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اتنا ہی فرما دیتا ہے کہ ہو جا، سو وہ ہو جاتی ہے۔
٭6) ۔۔سورہ المومنون(40) یت 68۔۔وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، پس جب وہ کسی امر کا فیصلہ کر لیتا ہے تو صرف اس سے یہی کہتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہو جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
٭قرآن کریم میں سب سے زیادہ اسماء الحسنےٰ کا ذکر سورة الحشر (59)کی آیت 23میں ہے۔
۔۔۔
٭وسط کلمہ قرآن ”وَلْيَتَلَطَّفْ“ہے جو سورہ الکہف (18) آیت 19میں آیاہے
۔۔۔
٭قرآن کریم کا سب سے بڑا رکوع سورۂ الصّٰفٰتت(37) کا دوسرا رکوع ہے جس میں تریپن(53) آیات ہیں۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کا سب سے چھوٹا رکوع سورة المزمل(73) کا دوسرا رکوع ہے جس میں ایک ہی آیت ہے۔
۔۔۔
٭قرآن پاک کے پارہ 15(سُبْحَانَ الَّـذِىٓ)کی پہلی آیت کے آخر میں الف نہیں اور  اس پارے کے اختتام تک باقی تمام آیات  کے آخر میں الف آتا ہے۔
۔۔۔
٭  قران پاک کے پندرھویں پارے سے آغاز کرنے والی سورہ بنی اسرائیل 17۔۔ کل آیات (111) کی پہلی آیت کے آخر میں الف نہیں اور  باقی تمام آیات کا اختتام الف پر ہوتا ہے۔
۔۔۔
٭سورہ الکہف(18) کی ہر آیت کا اختتام الف پر ہوتا ہے۔ 
۔۔۔
٭سورة الاخلاص(112) کی تمام آیات "د"پر ختم ہوتی ہیں
۔۔۔
٭"حرف میم"۔
٭سورۃ البقرہ (2)۔۔آیت 54 میں 15 مرتبہ،آیت 61 میں 16 بار، آیت 74  میں 16 مرتبہ،آیت 85 میں 25 بارآیا ہے۔
٭سورہ المائدہ(5)۔۔آیت  3 میں 36 بار آیا ہے۔
۔۔۔
٭ سب سے پہلے نازل ہونے والی  آیت سجدہ ،سورۃ النجم(53) کی آیت 62 ہے۔
ترجمہ آیت۔۔پس اللہ کے آگے سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو۔
۔۔۔
٭قرآن پاک  کی سورۃ الحجر(15) آیت (72) میں اﷲ پاک نے صرف ایک انسان (نبیﷺ ) کی زندگی کی قسم کھائی۔
 ترجمہ ۔۔تیری جان کی قسم ہے وہ اپنی مستی میں اندھے ہو رہے تھے۔
۔۔۔
٭سورہ المائدہ (5) کی آیت 6 میں وضو کے چار فرائض بیان کیے گئے ہیں۔
ترجمہ آیت۔۔۔اے ایمان والو! جب تم نماز کے لیے اٹھو تو اپنے منہ اور کہنیوں تک ہاتھ دھو لو اور اپنے سروں پر مسح کرو اور اپنے پاؤں ٹخنوں تک دھو لو، اور اگر تم ناپاک ہو تو نہا لو، اور اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو یا کوئی تم میں سے جائے ضرور (رفع حاجت) سے آیا ہو یا عورتوں کے پاس گئے ہو پھر تم پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی سے تیمم کر لو اور اسے اپنے مونہوں اور ہاتھوں پر مل لو، اللہ تم پر تنگی نہیں کرنا چاہتا لیکن تمہیں پاک کرنا چاہتا ہے اور تاکہ اپنا احسان تم پر پورا کرے تاکہ تم شکر کرو۔
۔۔۔
٭سورة التوبہ(9) کی آیت نمبر 36 میں بتایا گیا ہے کہ مہینوں کی تعداد بارہ ہے۔
 ترجمہ آیت 36۔۔۔بےشک اللہ کے ہاں مہینوں کی گنتی بارہ مہینے ہیں اللہ کی کتاب میں جس دن سے اللہ نے زمین اور آسمان پیدا کیے، ان میں سے چار عزت والے ہیں، یہی سیدھا دین ہے، سو ان میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو، اور تم سب مشرکوں سے لڑو جیسے وہ سب تم سے لڑتے ہیں، اور جان لو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی سورۂ  الحاقہ(69)، آیت (17)میں ہے کہ قیامت کے دن اللہ پاک کے عرش کو آٹھ فرشتوں نے تھام رکھا ہو گا۔
 ترجمہ آیت 17۔۔۔"اور اس کے کنارے پر فرشتے ہوں گے، اور عرشِ الٰہی کو اپنے اوپر اس دن آٹھ فرشتے اٹھائیں گے"۔
۔۔۔
٭سورۂ البقرۂ(2) کی آیت 26 میں مچھر کا  ذکر ہے۔
ترجمہ آیت۔بےشک اللہ نہیں شرماتا اس بات سے کہ کوئی مثال بیان کرے مچھر کی یا اس چیز کی جو اس سے بڑھ کر ہے۔
۔۔۔
٭قرآن مجید کی سورۃ الحج(22)آیت 73میں مکھیوں کا ذکر آیا ہوا ہے۔
 ترجمہ آیت73۔۔ "اے لوگو! ایک مثال بیان کی جاتی ہے اسے کان لگا کر سنو، جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ ایک مکھی بھی نہیں بنا سکتے اگرچہ وہ سب اس کے لیے جمع ہوجائیں، اور اگر ان سے مکھی کوئی چیز چھین لے تو اسے مکھی سے چھڑا نہیں سکتے، عابد اور معبود دونوں ہی عاجز ہیں"۔
۔۔۔
٭قرآن کریم میں سورۂ الفرقان25 اور سورۂ الرحمٰن55 میں دو دریاؤں کا ذکر آیا ہے کہ ایک ساتھ بہنے کے باوجود ان کا پانی آپس میں نہیں ملتا۔ یہ دونوں دریا جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون میں واقع ہیں۔آیات  کا ترجمہ ۔۔۔
٭1)سورۂ الفرقان 25۔۔۔آیت 53۔۔۔اوروہی ہےجس نے دو دریاؤں کو  آپس میں ملا دیا۔ یہ میٹھا خوشگوار ہے اور یہ کھاری کڑوا ہے۔اور ان دونوں میں ایک پردہ اور مستحکم آڑ  بنا دی۔
٭2)سورۂ الرحمٰن 55۔۔۔ آیت 19،20 ۔اس نے دو سمندر ملا دیے جو باہم ملتے ہیں(19)۔ان دونوں میں پردہ ہے کہ وہ حد سے تجاوز نہیں کرسکتے(20)۔
۔۔۔
٭ مقامِ ابراہیم کا  ذکر۔۔
٭1) سورہ البقرہ(2) آیت 125 ۔۔ترجمہ۔۔اور جب ہم نے کعبہ کو لوگوں کے لیے عبادت گاہ اور امن کی جگہ بنایا، (اور فرمایا) مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ، اور ہم نے ابراھیم اور اسماعیل سے عہد لیا کہ  
میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لیے پاک رکھو۔
٭2) سورہ آلِ عمران(3) آیت 97۔۔ترجمہ۔۔اس میں ظاہر نشانیاں ہیں (اور) مقام ابراھیم ہے، اور جو اس میں داخل ہو جائے وہ امن والا ہو جاتا ہے، اور لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا اللہ کا حق ہے جو شخص اس تک پہنچنے کی طاقت رکھتا ہو، اور جو انکار کرے تو پھر اللہ جہان والوں سے بے پروا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدھ, ستمبر 27, 2017

۔"ادْعُوْنی اَسْتَجِبْ لَكُمْ"۔

قرانِ  کریم کی دعائیہ آیات "۔"
۔"ادْعُوْنی اَسْتَجِبْ لَكُمْ"۔سورہ غافر(40) آیت 60۔ترجمہ۔۔"مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا"۔
قرآنِ حکیم  کا موضوع " انسان" ہے اور  کتابِ مقدس میں  اللہ رب العزت نے  اپنی آیاتِ مبارکہ کی روشنی میں  ہمیں دعاؤں کے عظیم  تحائف عطا کیے ہیں۔آیاتِ قرانی کی یہ دعائیں انبیاء علہیم السلام  کے حالاتِ زندگی کے سیاق وسباق  کےحوالے سے ہیں تو کہیں  اللہ کے برگزیدہ بندوں اور اہلِ علم کی دعائیں ہیں جو اللہ تعالیٰ  نے  قران مجید کے وسیلے سے ہمیں سکھائیں۔  دعاؤں والی آیات درج  ذیل ہیں۔
٭حضرت آدم علیہ السلام کی دعا ۔۔۔
سورۃ الاعراف (7)آیت 23۔۔اے رب ہمارے ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہمیں نہیں  بخشے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا۔ تو واقعی ہم نقصان پانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔
۔۔۔۔
٭حضرت نوح علیہ السلام کی دعا۔۔۔
٭1)سورۂ ھود (11)آیت 47۔۔اے میرے رب! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ وہ چیز تجھ سے مانگوں جس کا مجھے علم نہیں،اگر تو مجھے معاف نہیں کرے گا اور مجھ پر رحم نہیں کرے گا تو میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجاؤںگا۔
٭2)سورۂ المومنون(23) آیات 26۔29۔
اے رب تو میری مدد کر کیونکہ انہو ں نے مجھے جھٹلایا ہے(26)۔
پروردگار ہم کو بابرکت منزل پر اتارنا کہ تو بہترین جگہ اُتارنے والا ہے(29)۔
٭3)سورۂ قمر(54) آیت 10۔۔ اے میرے رب میں تو مغلوب ہوگیا  تو میری مدد کر۔
٭4)سورۂ نوح(71) آیات۔28،10۔۔۔
پس میں نے کہا اپنے رب سے بخشش مانگو بےشک وہ بڑا بخشنے والا ہے(10)۔
اے میرے پروردگار! تو مجھے اور میرے ماں باپ کو  بخش دے اور جو بھی ایماندار ہو کر میرے گھر میں  داخل ہو اور تمام مومن مردوں اور تمام مومن عورتوں کو بخش دے اور کافروں کو سوائے بربادی کے اور کسی بات میں نہ بڑھا (28)۔
۔۔۔۔
٭حضرت ابراہیم علیہ السلام  کی دعا۔۔۔
٭1)سورۂ البقرہ(2) آیات۔129،128،127126۔۔۔
ترجمہ۔۔اور جب ابراھیم نے کہا اے میرے رب اسے امن کا شہر بنا دے اور اس کے رہنےو الوں کو پھلوں سے رزق دے(126)۔
ترجمہ۔۔اے ہمارے رب ہم سے قبول فرما،بےشک تو ہی سننے والا جاننے والا ہے(127)۔
اے ہمارے رب ہمیں اپنا فرمانبردار بنا دے اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک جماعت کو اپنا فرمانبردار بنا، اور ہمیں طریقِ عبادت بتا دے اور ہماری توبہ قبول فرما، بےشک تو بڑا توبہ قبول کرنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے(128)۔
اے ہمارے رب! اور ان میں  ایک رسول  انہی میں سے مبعوث کرجو ان  پر تیری آیتیں  تلاوت فرمائے اور انہیں کتاب اور حکمت سکھائے اور انہیں پاک کرے، بےشک تو ہی غالب حکمت والا ہے (128)۔  
٭2)سورۃ الصافات(37)آیت 100۔۔اے میرے رب! مجھے ایک صالح (لڑکا) عطا کر۔
٭3) سورۂ ابراھیم (14)آیات 41-40۔۔
 اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے کی توفیق  عطا فرما(40)۔پروردگار! میری دعا قبول فرما، پروردگار  مجھے،میرے والدین کو اور سب ایمان لانے والوں کو  حساب قائم ہونے کے دن بخش دے(41)۔
٭4) سورۂ الشعرا (26)  آیت 83۔۔ اے میرے رب! مجھے حکم عطا کر اور مجھے صالح لوگوں کے ساتھ ملا اور بعد میں آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطا کر،اور مجھے جنت کے وارثوں میں شامل فرما اور میرے باپ کو معاف کر دے کہ بےشک  وہ  گمراہ لوگوں میں سے ہے اور مجھے اس دن رسوا نہ کر، جب کہ سب لوگ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے۔
٭5)سورۂ الممتحنہ(60) آیت4۔5۔۔۔
اے ہمارے رب ہم نے تجھ ہی پر بھروسہ کیا اور تیری ہی طرف ہم رجوع ہوئے اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے(4)۔
اے ہمارے رب! ہمیں ان کی  آزمائش میں نہ ڈال جنہوں نے کفر کیا اور اے ہمارے رب ہمیں معاف کر، بےشک تو ہی غالب حکمت  والا ہے(5)۔
۔۔۔۔
٭حضرتلوط علیہ السلام  کی دعا۔۔۔
سورۂ العنکبوت(29)آیت۔30۔۔اے میرے رب! فساد پھیلانے والی قوم کے مقابلے میں میری مدد فرما۔۔
۔۔۔۔
٭حضرت یعقوب علیہ السلام کی دعا۔۔۔
سورۂ یوسف(12)۔۔آیت86۔۔۔۔میں تو اپنی پریشانی اور غم کا اظہار اللہ ہی کے سامنے کرتا ہوں اور اللہ کی طرف سے میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔
۔۔۔۔
٭حضرت  یوسف علیہ السلام کی  دعا۔۔۔
سورۃ یوسف(12)آیات 33۔101۔۔
اے میرے رب میرے لیے قید خانہ بہتر ہے اس کام سے کہ جس کی طرف مجھے بلا رہی ہیں، اور اگر تو مجھ سے ان کے  فریب دفع نہ کرے گا تو ان کی طرف مائل ہو جاؤں گا اور جاہلوں میں سے ہو جاؤں گا(33)۔
اے میرے رب! تو نے مجھے حکومت بخشی اور مجھے  خوابوں کی تعبیر کا علم سکھایا، زمین و آسمان کے بنانے والے، تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا سرپرست ہے۔ میرا خاتمہ اسلام پر کر اور انجامِ کار مجھے صالحین کے ساتھ ملا(101)۔
۔۔۔۔
٭حضرت ایوب علیہ السلام کی دعا۔۔۔
سورۂ الانبیاء(21) آیت 81۔۔ مجھے روگ لگ گیا ہے حالانکہ تو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
۔۔۔۔
٭حضرتشعیب علیہ السلام کی دعا۔۔۔
سورۂ الاعراف( 7) آیت 89۔۔۔ اے ہمارے رب! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کردے اور تو بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔
۔۔۔۔
٭حضرت موسی علیہ السلام کی  دعا۔۔۔
٭1)سورۂ البقرۂ(2) آیت۔67۔۔۔میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ جاہلوں میں سے ہوں۔
٭2) سورۂ الاعراف (7) آیت 151۔۔۔ اے رب! مجھے اور میرے بھائی کو معاف کردے اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما تو سب سے بڑھ کر رحیم ہے۔
٭3)سورۂ اعراف(7) آیات۔۔155۔156۔۔۔
تو ہی ہمارا کارساز ہے سو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر، اور تو سب سے بہتر بخشنے والا ہے(155)۔
اور لکھ دے ہمارے لیے اس دنیا میں اور آخرت میں بھلائی کہ ہم نے تیری طرف رجوع کیا(156)۔

٭4)سورۃ طہ(20)،آیات 25تا28۔۔۔
اے میرے رب! میرا سینہ  کھول دے(25)۔ا
ور میراکام آسان کر دے(26)۔ اور میری زبان کی گرہ بھی کھول دے(27)۔
تاکہ وہ میری بات سمجھ سکیں(28)۔
٭ 5)سورۂ القصص(28) ۔۔
آیات ۔۔16،17،21،22،24۔۔۔ 
اے میرے رب!  میں نے اپنی جان پر ظلم کیا سو مجھے بخش دے ،پھر اسے بخش دیا، بےشک وہ بخشنے والا مہربان ہے(16)۔اے میرے رب! جیسا تو نے مجھ پر فضل کیا ہے پھر میں گناہگاروں کا کبھی مددگار نہیں ہوں گا(17)۔
اے میرے رب! مجھے ظالم قوم سے بچا لے(21)۔
امید ہے کہ میرا رب مجھے سیدھا راستہ بتا دے گا(22)۔
اے میرے رب  جو بھی خیر تو مجھ پر نازل کرے  میں اس کا محتاج ہوں(24)۔
۔۔۔۔
 ٭حضرت آسیہ (زوجہ فرعون) کی دعا۔۔۔
سورۂ تحریم(66) آیت 11۔۔۔اے میرے رب میرے لیے اپنے پاس جنت میں ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے کام سے نجات دے اور مجھے ظالموں کی قوم سے نجات دے۔
۔۔۔۔
٭حضرت  داؤد علیہ السلام  کی دعا ۔۔۔
سورۂ البقرۂ (2) آیت250۔۔ترجمہ۔۔اے ہمارے رب! ہم پر صبر کا فیضان کر، ہمارے قدم جما دے اور اس کافر گروہ کے مقابلے میں فتح نصیب فرما۔
۔۔۔۔
٭حضرتسلیمان علیہ السلام کی دعا۔۔۔
٭1)سورۂ النمل(27) آیت19۔۔۔اے میرے رب مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھے اور میرے والدین کو عطا کی ہے،اورایسا عملِ صالح کروں جو تجھے پسند آئے اور اپنی رحمت سے مجھے اپنے صالح بندوں میں داخل فرما۔
٭2) سورۂ  ص (38) آیت 35۔۔۔میرے رب ! مجھے معاف کردے اور مجھے ایسی بادشاہی عطا کر جو میرے بعد کسی کے شایان شان نہ ہو بےشک تو بڑا عطا کرنے والا ہے۔
۔۔۔۔
٭ملکہ سبا   (بلقیس)کی دعا۔۔۔
سورۂ النمل (27) آیت 44۔۔۔اے میرے رب میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا تھا اور میں سلیمان کے ساتھ اللہ کی فرمانبردار ہوئی جو سارے جہاں کا رب ہے۔
۔۔۔۔
٭حضرت یونس علیہ السلام کی دعا۔۔۔
سورۃ الانبیاء(21)آیت87۔۔۔کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو پاک ہے بے شک میں ظالموں میں سے تھا۔
۔۔۔۔
٭حضرت  زکریا علیہ  السلام کی دعا۔۔۔
سورۂ آلِ عمران(3) آیت 38۔ ترجمہ۔۔پروردگار! اپنی قدرت سے مجھے نیک اولاد عطا کر،  بےشک تو ہی دعا سننے والا ہے۔ 
 سورۂ الانبیا (21) آیت 89) اے پروردگار! مجھے اکیلا نہ چھوڑ، اور تو بہترین وارث  ہے۔
۔۔۔۔
٭حضرت محمدﷺ کی  دعا۔۔۔
٭1)سورۂ البقرۂ(2) آیات 285۔286۔۔۔ترجمہ۔۔۔رسولﷺ  ایمان لائے جو کچھ اُن پر اُن کے رب کی طرف سے نازل ہوا  اور ایمان والے بھی، سب ایمان لائے اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں  پر مان لیا ہے، ہم اللہ کے رسولوں  میں سے کسی میں کچھ فرق نہیں  کرتے، اور کہتے ہیں ہم نے سنا اور مان لیا، اے ہمارے رب تیری بخشش چاہتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے(285)۔
اللہ کسی کو اس کی طاقت  سے زیادہ  تکلیف نہیں دیتا، نیکی کا فائدہ بھی اسی کو ہوگا اور برائی کی زد بھی اسی پر پڑے گی، اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کریں تو ہمیں نہ پکڑ، اے  ہمارے رب! اور ہم پر بھاری بوجھ نہ رکھ جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر رکھا تھا، اے ہمارے پروردگار !  اور  ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہم میں طاقت نہ ہو، اور ہمیں معاف کر 
دے، اور ہمیں بخش دے، اور ہم پر رحم کر،تو ہی ہمارا مولیٰ ہے، کافروں پر ہماری نصرت فرما (286)۔
٭2)سورۂ طٰہٰ 20) آیت14۔۔ اے پروردگار! مجھے مزید علم عطا کر۔
٭3)سورۂ آلِ عمران(3) آیت 16۔ترجمہ۔۔اے  ہمارے رب! ہم ایمان لے لائے  سو ہم کو  ہمارے گناہ  معاف فرما اور ہمیں  آگ کے عذاب سے بچا لے۔
۔۔۔۔
٭اصحابِ کہف کی دعا۔۔۔
سورۂ کہف(18) آیت 10۔۔۔اے ہمارے پروردگار!  ہم پر  اپنے پاس سے  رحمت عطا فرما اور  اس  معاملے میں  ہماری رہنمائی فرما۔
۔۔۔۔
٭انبیاء کی دعا ۔۔۔۔۔
 سورۂ آلِ عمران(3) !یت 147۔۔ترجمہ ۔۔۔ پروردگار  معاف کردے ہمارے گناہوں کو اور جو زیارتیاں  ہم اپنے کاموں میں کرتے رہے ۔ہم کو ثابت  قدم رکھ اور کافروں پر فتح  عنایت فرما۔
۔۔۔۔
٭ اہلِ ایمان  کی  دعائیں۔۔۔۔
٭1)سورۂ البقرہ(2) آیت201۔۔ترجمہ۔اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں  بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی  بھلائی  بخش دے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔
٭2)سورۂ مومنون(23) ۔۔۔
اے میرے رب تو مجھے ظالموں میں شامل نہ کر(94)۔
 اے میرے رب میں شیطانی خطرات سے تیری پناہ مانگتا ہوں(97)۔
 اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ شیطان میرے پاس آئیں(98)۔
اے ہمارے رب ہم ایمان لائے تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے(109)۔
اے میرے رب معاف کر اور رحم کر اور تو سب سے  بڑھ کررحم  کرنے والا  ہے(118)۔
٭3) حضرت موسیٰ  کی قوم میں سے اہلِ ایمان کی دعا۔۔۔
سورۂ یونس (10) آیت85۔۔،86۔۔۔
اے ہمارے پروردگار! ہم کو ان ظالموں کی قوم کی آزمائش میں  نہ  ڈال۔ اور ہم کو اپنی رحمت سے ان کافر لوگوں سے نجات دے ۔
٭4)سورۂ فرقان((25)۔
۔آیت 65۔۔۔اے ہمارے رب دوزخ کے عذاب کو ہم سے  دور رکھیو۔
آیت74۔۔۔ہمارے رب ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا دے۔
٭ 5)سورۂ حشر(59) آیت10۔۔۔اے ہمارے پروردگار ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان  لائے اور ایمان داروں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ نہ پیدا ہونے دے۔اے ہمارے رب بےشک تو بڑاشفقت 
کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔
۔۔۔۔
اہلِ جنت کی دعا۔۔۔
سورۂ التحریم(66) آیت 9۔۔۔اے ہمارے رب ہمارے لیے ہمارا نور پورا کر اور ہمیں بخش دے،بےشک تو ہر چیز پر قادر ہے۔
۔۔۔۔
 ٭حاملینَ عرش(عرش کے فرشتے) کی دعا۔۔۔
سورۂ المومن(40) آیات ۔۔7،8،9۔۔۔۔
اے ہمارے رب تیری رحمت اور تیرا علم سب پر حاوی ہے پھر جن لوگوں نے توبہ کی ہے اور تیرے راستے پر چلتے ہیں انہیں بخش دے اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے(7)۔
اے ہمارے رب! اور انہیں ہمیشہ قائم رہنے والی جنتوں میں داخل کر  جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اور  ان کو بھی  جو ان کے آباءاجداد  اور ان کی بیویوں  اور ان کی اولاد میں سے نیک ہیں،بےشک تو غالب حکمت والا ہے(8)۔
اور انہیں برائیوں سے بچا،اورجس کو تو اس دن برائیوں سے بچائے گا سو اس پر تو نے رحم کر دیا، اور یہ بڑی کامیابی ہے(9)۔
۔۔۔۔
٭ اہلِ علم کی دعا۔۔۔۔
 سورۂ آلِ عمران(3) آیت۔8۔
 ترجمہ۔۔اے پروردگار!جب تو  نے ہمیں  ہدایت بخشی ہےْتو ہمارے دلوں کو  نہ پھیر اور اپنے ہاں سے ہمیں  رحمت عطا فرما،بےشک تو بہت زیادہ دینے والا ہے۔
۔۔۔۔
٭والدین کے لیے دعا۔۔۔
 سورۂ بنی اسرائیل(17) آیت24۔۔۔۔ اے  میرے رب  تو اُن پر رحم فر ما جیسا کہ  انہوں نے مجھےبچپن میں پرورش کیا۔
۔۔۔۔۔۔ 

"سیٹل اور سیٹل منٹ"

سورۂ فرقان(25) آیت 2۔۔   وَخَلَقَ كُلَّ شَىْءٍ فَقَدَّرَهٝ تَقْدِيْـرًا ترجمہ۔ اور جس نے ہر شے کو پیدا کیا اور پھر اس کے لیے ایک اند...