جمعہ, اکتوبر 03, 2014

"مسجد نمرہ "



 ۔3 اکتوبر 2014 بمطابق 9  ذی الحج 1435 ہجری۔۔۔۔ 
"لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لاَ شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لاَشَرِيْكَ لَكَ "
"مسجد نمرہ "
میدان عرفات میں واقع دو ہجری میں تعمیر کردہ مسجد نمرہ دنیا کی وہ واحد مسجد ہے۔۔۔
جہاں سال میں ایک بار۔۔۔ فقط ایک ہی روز اذآن کی آواز گونجتی ہے ۔اور صرف ایک وقت کی نماز ادا کی جاتی ہے۔
اس ایک اذان کے تحت ظہر اور عصر کی دو نمازیں یکجا کر کے "قصر" کہہ کر پڑھی جاتی ہیں۔ 
یہ روز نو ذی الحج کا ہے جب حج کا سب سے اہم اور لازمی رکن "وقوف عرفات" ادا کیا جاتا ہے۔
نو ذی الحج سال کا وہ خاص دن بھی ہوتا ہے جب میدان عرفات میں آنے والے حاجی مغرب کا وقت ہونے کے باوجود نماز مغرب ادا نہیں کرتے،سورج ڈھلنے کے بعد عرفات سے مزدلفہ روانہ ہو جاتے ہیں ۔
پورا سال مسجد نمرہ میں اذان اور باجماعت نماز نہیں ہوتی ۔ سال کے دوسرے ایام میں عرفات آنے والے زائرین مسجد نمرہ میں انفرادی طور پر نوافل ادا کرسکتے ہیں۔
مفتی اعظم"شیخ عبدالعزیز"مسلسل 34 واں خطبۂ حج ارشاد کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ 
مسجد نمرہ دنیا کی وہ واحد مسجد بھی ہے جہاں ایک نماز کے وقت  مسلمان سب سے بڑی تعداد میں  نمازِ باجماعت ادا کرتے ہیں ۔


1 تبصرہ:

  1. مسجد نمرہ میں صرف خطبہ حج ہی دیا جاتا ہے عرفات اور منٰی میں نمازِ جمعہ ادا نہیں کی جاتی اس لئے جمعہ کا خطبہ نہیں بلکہ صرف حج کا خطبہ ہی دیا جاتا ہے

    جواب دیںحذف کریں

"کتبہ"

"کتبہ" جس طورانسانوں کی دنیا اور انسانوں کے ہجوم میں ہر آن اضافہ ہو رہا ہے تو اس طرح قبرستان بھی تیزی سے آبادہو رہے ہیں۔ گھر...