منگل, جنوری 29, 2013

" دل "

سب سے سمجھ داردوست اگرہمارا دل ہے توسب سے ناسمجھ ساتھی بھی ہمارا دل ہی ہے۔ کسی بھی فعل کی اچھائی یا برائی کی پہچان ہمارے دل کی گواہی ہےکسی کام کےکرنے کے بعد ہم اپنے آپ کو مطمئن محسوس کریں تو وہ کام ہمارے حق میں اچھا ہو گا۔اس کےبرعکس اگر ہمیں اپنےآپ کووضاحتیں پیش کرنی پڑیں یا دلیلوں سے قائل کرنا پڑے تو یقیناً اس فعل سے کنارہ کشی اختیار کر لینی چاہیے بظاہر اُسے سرانجام دے کر ہمیں بڑی خوشی اور لذت حاصل ہو رہی ہو۔ بات صرف اتنی سی ہے کہ ہمیں ایک ہی راستے پر چلنا ہے چاہے وہ کتنا ہی دُشوار گزار کیوں نہ دکھائی  دے۔ہمیں راہ میں دکھائی دینے والی پگڈنڈیوں کی طرف متوجہ نہیں ہونا جن پر کھلے رنگ رنگ کے خوشنما پھول اور بےپروا تتلیاں ہمارے دل کو اپنی طرف مائل کرتی ہیں۔ 
ہمارے پاس دل ہی تو ہوتا ہے ایک ایسا دوست جوہماری سب باتیں سُنتا ہے،ڈانٹ دو توچُپ کر کے ایک طرف بیٹھ جاتا ہے جھگڑا نہیں کرتا بس ایک روگ اپنے اندراُتارلیتا ہے۔ دل بہت ایمان دارہوتا ہے،خیانت نہیں کرتا بس جوحصّہ لکھ دیا گیا وہ مانگتا ہے اس سے زیادہ نہیں ۔
ہمارے دل کا نصف حصہ بخوبی جانتا ہےکہ کچھ خواہشات کبھی پایۂ تکمیل نہیں ہوں گی پر اس کے باوجود بھی دل کا دوسرا نصف کسی جادو یا معجزے کے انتظار میں رہتا ہے۔یہ توازن کا کھیل ہےجو رب نے دل کو عطا کیا اس کی بناوٹ میں اس کے کام میں اور اس کے "احساس" میں بھی۔ جیسے صاف اور گندا خون دل میں ساتھ ساتھ اپنے کام سر انجام دیتا ہے اسی طرح اچھی اور بری سوچ اور خواب اور حقیقت کے درمیان رسہ کشی بھی دل کی گاڑی کو رواں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ 


1 تبصرہ:


  1. ہمارے پاس دل ہی تو ہوتا ہے ایک ایسا دوست جوہماری سب باتیں سُنتا ہے،ڈانٹ دو توچُپ کر کے ایک طرف بیٹھ جاتا ہے جھگڑا نہیں کرتا بس ایک روگ اپنے اندراُتارلیتا ہے دل بہت ایمان دارہوتا ہے،خیانت نہیں کرتا بس جوحصّہ لکھ دیا گیا وہ مانگتا ہے اس سے زیادہ نہیں ۔


    اعلیٰ تحریر ھے

    جواب دیںحذف کریں

" بیالیس برس بعد "

"  پہلے رابطے سے پہلی ملاقات تک"  کل ہم نے ملنا ہے اور ان شااللہ ضرور ملنا ہے۔ کل بارش بھی ہے شاید۔ تین  دن  پہلے  بات ہوئی لیکن گ...