بدھ, ستمبر 27, 2017

۔"ادْعُوْنی اَسْتَجِبْ لَكُمْ"۔

قرانِ  کریم کی دعائیہ آیات "۔"
۔"ادْعُوْنی اَسْتَجِبْ لَكُمْ"۔سورہ غافر(40) آیت 60۔ترجمہ۔۔"مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا"۔
قرآنِ حکیم  کا موضوع " انسان" ہے اور  کتابِ مقدس میں  اللہ رب العزت نے  اپنی آیاتِ مبارکہ کی روشنی میں  ہمیں دعاؤں کے عظیم  تحائف عطا کیے ہیں۔آیاتِ قرانی کی یہ دعائیں انبیاء علہیم السلام  کے حالاتِ زندگی کے سیاق وسباق  کےحوالے سے ہیں تو کہیں  اللہ کے برگزیدہ بندوں اور اہلِ علم کی دعائیں ہیں جو اللہ تعالیٰ  نے  قران مجید کے وسیلے سے ہمیں سکھائیں۔  دعاؤں والی آیات درج  ذیل ہیں۔
٭حضرت آدم علیہ السلام کی دعا ۔۔۔
سورۃ الاعراف (7)آیت 23۔۔اے رب ہمارے ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہمیں نہیں  بخشے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا۔ تو واقعی ہم نقصان پانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔
۔۔۔۔
٭حضرت نوح علیہ السلام کی دعا۔۔۔
٭1)سورۂ ھود (11)آیت 47۔۔اے میرے رب! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ وہ چیز تجھ سے مانگوں جس کا مجھے علم نہیں،اگر تو مجھے معاف نہیں کرے گا اور مجھ پر رحم نہیں کرے گا تو میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجاؤںگا۔
٭2)سورۂ المومنون(23) آیات 26۔29۔
اے رب تو میری مدد کر کیونکہ انہو ں نے مجھے جھٹلایا ہے(26)۔
پروردگار ہم کو بابرکت منزل پر اتارنا کہ تو بہترین جگہ اُتارنے والا ہے(29)۔
٭3)سورۂ قمر(54) آیت 10۔۔ اے میرے رب میں تو مغلوب ہوگیا  تو میری مدد کر۔
٭4)سورۂ نوح(71) آیات۔28،10۔۔۔
پس میں نے کہا اپنے رب سے بخشش مانگو بےشک وہ بڑا بخشنے والا ہے(10)۔
اے میرے پروردگار! تو مجھے اور میرے ماں باپ کو  بخش دے اور جو بھی ایماندار ہو کر میرے گھر میں  داخل ہو اور تمام مومن مردوں اور تمام مومن عورتوں کو بخش دے اور کافروں کو سوائے بربادی کے اور کسی بات میں نہ بڑھا (28)۔
۔۔۔۔
٭حضرت ابراہیم علیہ السلام  کی دعا۔۔۔
٭1)سورۂ البقرہ(2) آیات۔129،128،127126۔۔۔
ترجمہ۔۔اور جب ابراھیم نے کہا اے میرے رب اسے امن کا شہر بنا دے اور اس کے رہنےو الوں کو پھلوں سے رزق دے(126)۔
ترجمہ۔۔اے ہمارے رب ہم سے قبول فرما،بےشک تو ہی سننے والا جاننے والا ہے(127)۔
اے ہمارے رب ہمیں اپنا فرمانبردار بنا دے اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک جماعت کو اپنا فرمانبردار بنا، اور ہمیں طریقِ عبادت بتا دے اور ہماری توبہ قبول فرما، بےشک تو بڑا توبہ قبول کرنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے(128)۔
اے ہمارے رب! اور ان میں  ایک رسول  انہی میں سے مبعوث کرجو ان  پر تیری آیتیں  تلاوت فرمائے اور انہیں کتاب اور حکمت سکھائے اور انہیں پاک کرے، بےشک تو ہی غالب حکمت والا ہے (128)۔  
٭2)سورۃ الصافات(37)آیت 100۔۔اے میرے رب! مجھے ایک صالح (لڑکا) عطا کر۔
٭3) سورۂ ابراھیم (14)آیات 41-40۔۔
 اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے کی توفیق  عطا فرما(40)۔پروردگار! میری دعا قبول فرما، پروردگار  مجھے،میرے والدین کو اور سب ایمان لانے والوں کو  حساب قائم ہونے کے دن بخش دے(41)۔
٭4) سورۂ الشعرا (26)  آیت 83۔۔ اے میرے رب! مجھے حکم عطا کر اور مجھے صالح لوگوں کے ساتھ ملا اور بعد میں آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطا کر،اور مجھے جنت کے وارثوں میں شامل فرما اور میرے باپ کو معاف کر دے کہ بےشک  وہ  گمراہ لوگوں میں سے ہے اور مجھے اس دن رسوا نہ کر، جب کہ سب لوگ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے۔
٭5)سورۂ الممتحنہ(60) آیت4۔5۔۔۔
اے ہمارے رب ہم نے تجھ ہی پر بھروسہ کیا اور تیری ہی طرف ہم رجوع ہوئے اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے(4)۔
اے ہمارے رب! ہمیں ان کی  آزمائش میں نہ ڈال جنہوں نے کفر کیا اور اے ہمارے رب ہمیں معاف کر، بےشک تو ہی غالب حکمت  والا ہے(5)۔
۔۔۔۔
٭حضرتلوط علیہ السلام  کی دعا۔۔۔
سورۂ العنکبوت(29)آیت۔30۔۔اے میرے رب! فساد پھیلانے والی قوم کے مقابلے میں میری مدد فرما۔۔
۔۔۔۔
٭حضرت یعقوب علیہ السلام کی دعا۔۔۔
سورۂ یوسف(12)۔۔آیت86۔۔۔۔میں تو اپنی پریشانی اور غم کا اظہار اللہ ہی کے سامنے کرتا ہوں اور اللہ کی طرف سے میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔
۔۔۔۔
٭حضرت  یوسف علیہ السلام کی  دعا۔۔۔
سورۃ یوسف(12)آیات 33۔101۔۔
اے میرے رب میرے لیے قید خانہ بہتر ہے اس کام سے کہ جس کی طرف مجھے بلا رہی ہیں، اور اگر تو مجھ سے ان کے  فریب دفع نہ کرے گا تو ان کی طرف مائل ہو جاؤں گا اور جاہلوں میں سے ہو جاؤں گا(33)۔
اے میرے رب! تو نے مجھے حکومت بخشی اور مجھے  خوابوں کی تعبیر کا علم سکھایا، زمین و آسمان کے بنانے والے، تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا سرپرست ہے۔ میرا خاتمہ اسلام پر کر اور انجامِ کار مجھے صالحین کے ساتھ ملا(101)۔
۔۔۔۔
٭حضرت ایوب علیہ السلام کی دعا۔۔۔
سورۂ الانبیاء(21) آیت 81۔۔ مجھے روگ لگ گیا ہے حالانکہ تو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
۔۔۔۔
٭حضرتشعیب علیہ السلام کی دعا۔۔۔
سورۂ الاعراف( 7) آیت 89۔۔۔ اے ہمارے رب! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کردے اور تو بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔
۔۔۔۔
٭حضرت موسی علیہ السلام کی  دعا۔۔۔
٭1)سورۂ البقرۂ(2) آیت۔67۔۔۔میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ جاہلوں میں سے ہوں۔
٭2) سورۂ الاعراف (7) آیت 151۔۔۔ اے رب! مجھے اور میرے بھائی کو معاف کردے اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما تو سب سے بڑھ کر رحیم ہے۔
٭3)سورۂ اعراف(7) آیات۔۔155۔156۔۔۔
تو ہی ہمارا کارساز ہے سو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر، اور تو سب سے بہتر بخشنے والا ہے(155)۔
اور لکھ دے ہمارے لیے اس دنیا میں اور آخرت میں بھلائی کہ ہم نے تیری طرف رجوع کیا(156)۔

٭4)سورۃ طہ(20)،آیات 25تا28۔۔۔
اے میرے رب! میرا سینہ  کھول دے(25)۔ا
ور میراکام آسان کر دے(26)۔ اور میری زبان کی گرہ بھی کھول دے(27)۔
تاکہ وہ میری بات سمجھ سکیں(28)۔
٭ 5)سورۂ القصص(28) ۔۔
آیات ۔۔16،17،21،22،24۔۔۔ 
اے میرے رب!  میں نے اپنی جان پر ظلم کیا سو مجھے بخش دے ،پھر اسے بخش دیا، بےشک وہ بخشنے والا مہربان ہے(16)۔اے میرے رب! جیسا تو نے مجھ پر فضل کیا ہے پھر میں گناہگاروں کا کبھی مددگار نہیں ہوں گا(17)۔
اے میرے رب! مجھے ظالم قوم سے بچا لے(21)۔
امید ہے کہ میرا رب مجھے سیدھا راستہ بتا دے گا(22)۔
اے میرے رب  جو بھی خیر تو مجھ پر نازل کرے  میں اس کا محتاج ہوں(24)۔
۔۔۔۔
 ٭حضرت آسیہ (زوجہ فرعون) کی دعا۔۔۔
سورۂ تحریم(66) آیت 11۔۔۔اے میرے رب میرے لیے اپنے پاس جنت میں ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے کام سے نجات دے اور مجھے ظالموں کی قوم سے نجات دے۔
۔۔۔۔
٭حضرت  داؤد علیہ السلام  کی دعا ۔۔۔
سورۂ البقرۂ (2) آیت250۔۔ترجمہ۔۔اے ہمارے رب! ہم پر صبر کا فیضان کر، ہمارے قدم جما دے اور اس کافر گروہ کے مقابلے میں فتح نصیب فرما۔
۔۔۔۔
٭حضرتسلیمان علیہ السلام کی دعا۔۔۔
٭1)سورۂ النمل(27) آیت19۔۔۔اے میرے رب مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھے اور میرے والدین کو عطا کی ہے،اورایسا عملِ صالح کروں جو تجھے پسند آئے اور اپنی رحمت سے مجھے اپنے صالح بندوں میں داخل فرما۔
٭2) سورۂ  ص (38) آیت 35۔۔۔میرے رب ! مجھے معاف کردے اور مجھے ایسی بادشاہی عطا کر جو میرے بعد کسی کے شایان شان نہ ہو بےشک تو بڑا عطا کرنے والا ہے۔
۔۔۔۔
٭ملکہ سبا   (بلقیس)کی دعا۔۔۔
سورۂ النمل (27) آیت 44۔۔۔اے میرے رب میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا تھا اور میں سلیمان کے ساتھ اللہ کی فرمانبردار ہوئی جو سارے جہاں کا رب ہے۔
۔۔۔۔
٭حضرت یونس علیہ السلام کی دعا۔۔۔
سورۃ الانبیاء(21)آیت87۔۔۔کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو پاک ہے بے شک میں ظالموں میں سے تھا۔
۔۔۔۔
٭حضرت  زکریا علیہ  السلام کی دعا۔۔۔
سورۂ آلِ عمران(3) آیت 38۔ ترجمہ۔۔پروردگار! اپنی قدرت سے مجھے نیک اولاد عطا کر،  بےشک تو ہی دعا سننے والا ہے۔ 
 سورۂ الانبیا (21) آیت 89) اے پروردگار! مجھے اکیلا نہ چھوڑ، اور تو بہترین وارث  ہے۔
۔۔۔۔
٭حضرت محمدﷺ کی  دعا۔۔۔
٭1)سورۂ البقرۂ(2) آیات 285۔286۔۔۔ترجمہ۔۔۔رسولﷺ  ایمان لائے جو کچھ اُن پر اُن کے رب کی طرف سے نازل ہوا  اور ایمان والے بھی، سب ایمان لائے اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں  پر مان لیا ہے، ہم اللہ کے رسولوں  میں سے کسی میں کچھ فرق نہیں  کرتے، اور کہتے ہیں ہم نے سنا اور مان لیا، اے ہمارے رب تیری بخشش چاہتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے(285)۔
اللہ کسی کو اس کی طاقت  سے زیادہ  تکلیف نہیں دیتا، نیکی کا فائدہ بھی اسی کو ہوگا اور برائی کی زد بھی اسی پر پڑے گی، اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کریں تو ہمیں نہ پکڑ، اے  ہمارے رب! اور ہم پر بھاری بوجھ نہ رکھ جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر رکھا تھا، اے ہمارے پروردگار !  اور  ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہم میں طاقت نہ ہو، اور ہمیں معاف کر 
دے، اور ہمیں بخش دے، اور ہم پر رحم کر،تو ہی ہمارا مولیٰ ہے، کافروں پر ہماری نصرت فرما (286)۔
٭2)سورۂ طٰہٰ 20) آیت14۔۔ اے پروردگار! مجھے مزید علم عطا کر۔
٭3)سورۂ آلِ عمران(3) آیت 16۔ترجمہ۔۔اے  ہمارے رب! ہم ایمان لے لائے  سو ہم کو  ہمارے گناہ  معاف فرما اور ہمیں  آگ کے عذاب سے بچا لے۔
۔۔۔۔
٭اصحابِ کہف کی دعا۔۔۔
سورۂ کہف(18) آیت 10۔۔۔اے ہمارے پروردگار!  ہم پر  اپنے پاس سے  رحمت عطا فرما اور  اس  معاملے میں  ہماری رہنمائی فرما۔
۔۔۔۔
٭انبیاء کی دعا ۔۔۔۔۔
 سورۂ آلِ عمران(3) !یت 147۔۔ترجمہ ۔۔۔ پروردگار  معاف کردے ہمارے گناہوں کو اور جو زیارتیاں  ہم اپنے کاموں میں کرتے رہے ۔ہم کو ثابت  قدم رکھ اور کافروں پر فتح  عنایت فرما۔
۔۔۔۔
٭ اہلِ ایمان  کی  دعائیں۔۔۔۔
٭1)سورۂ البقرہ(2) آیت201۔۔ترجمہ۔اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں  بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی  بھلائی  بخش دے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔
٭2)سورۂ مومنون(23) ۔۔۔
اے میرے رب تو مجھے ظالموں میں شامل نہ کر(94)۔
 اے میرے رب میں شیطانی خطرات سے تیری پناہ مانگتا ہوں(97)۔
 اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ شیطان میرے پاس آئیں(98)۔
اے ہمارے رب ہم ایمان لائے تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے(109)۔
اے میرے رب معاف کر اور رحم کر اور تو سب سے  بڑھ کررحم  کرنے والا  ہے(118)۔
٭3) حضرت موسیٰ  کی قوم میں سے اہلِ ایمان کی دعا۔۔۔
سورۂ یونس (10) آیت85۔۔،86۔۔۔
اے ہمارے پروردگار! ہم کو ان ظالموں کی قوم کی آزمائش میں  نہ  ڈال۔ اور ہم کو اپنی رحمت سے ان کافر لوگوں سے نجات دے ۔
٭4)سورۂ فرقان((25)۔
۔آیت 65۔۔۔اے ہمارے رب دوزخ کے عذاب کو ہم سے  دور رکھیو۔
آیت74۔۔۔ہمارے رب ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا دے۔
٭ 5)سورۂ حشر(59) آیت10۔۔۔اے ہمارے پروردگار ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان  لائے اور ایمان داروں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ نہ پیدا ہونے دے۔اے ہمارے رب بےشک تو بڑاشفقت 
کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔
۔۔۔۔
اہلِ جنت کی دعا۔۔۔
سورۂ التحریم(66) آیت 9۔۔۔اے ہمارے رب ہمارے لیے ہمارا نور پورا کر اور ہمیں بخش دے،بےشک تو ہر چیز پر قادر ہے۔
۔۔۔۔
 ٭حاملینَ عرش(عرش کے فرشتے) کی دعا۔۔۔
سورۂ المومن(40) آیات ۔۔7،8،9۔۔۔۔
اے ہمارے رب تیری رحمت اور تیرا علم سب پر حاوی ہے پھر جن لوگوں نے توبہ کی ہے اور تیرے راستے پر چلتے ہیں انہیں بخش دے اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے(7)۔
اے ہمارے رب! اور انہیں ہمیشہ قائم رہنے والی جنتوں میں داخل کر  جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اور  ان کو بھی  جو ان کے آباءاجداد  اور ان کی بیویوں  اور ان کی اولاد میں سے نیک ہیں،بےشک تو غالب حکمت والا ہے(8)۔
اور انہیں برائیوں سے بچا،اورجس کو تو اس دن برائیوں سے بچائے گا سو اس پر تو نے رحم کر دیا، اور یہ بڑی کامیابی ہے(9)۔
۔۔۔۔
٭ اہلِ علم کی دعا۔۔۔۔
 سورۂ آلِ عمران(3) آیت۔8۔
 ترجمہ۔۔اے پروردگار!جب تو  نے ہمیں  ہدایت بخشی ہےْتو ہمارے دلوں کو  نہ پھیر اور اپنے ہاں سے ہمیں  رحمت عطا فرما،بےشک تو بہت زیادہ دینے والا ہے۔
۔۔۔۔
٭والدین کے لیے دعا۔۔۔
 سورۂ بنی اسرائیل(17) آیت24۔۔۔۔ اے  میرے رب  تو اُن پر رحم فر ما جیسا کہ  انہوں نے مجھےبچپن میں پرورش کیا۔
۔۔۔۔۔۔ 

اتوار, ستمبر 24, 2017

"آپ یہ پلے باندھ لیں "

آپ یہ پلے باندھ لیں - کالم از جاوید چوہدری
روزنامہ ایکسپریس۔24 ستمبر2017
آپ اگر پاکستانی ہیں اور آپ اور آپ کا خاندان اگر اس ملک میں رہنا چاہتا ہے تو آپ کو یہ چند سبق اپنے دماغ کی گرہ سے باندھ لینے چاہئیں۔
پہلا سبق‘ ہمارے ملک میں کسی بھی وقت کسی کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے‘ آپ کو یقین نہ آئے تو ذوالفقار علی بھٹو‘ جنرل ضیاء الحق‘ غلام اسحاق خان‘ فاروق احمد لغاری‘ بینظیر بھٹو‘ جنرل پرویز مشرف اور شریف فیملی کا تجزیہ کر لیجیے‘ یہ لوگ ملک کے طاقتور ترین لوگ تھے لیکن ان کا کیا حشر ہوا‘ ان کا کیا حشر ہو رہا ہے؟ آپ ملک کے پانچ سابق آرمی چیفس کا پروفائل بھی نکال کر دیکھ لیجیے‘ آپ کو ان کی حالت پر بھی ترس آئے گا‘ آپ چیف جسٹس حضرات کے ساتھ ہونے والی ’’اَن ہونیوں‘‘ کی فہرست بھی بنا لیں‘ آپ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو دیکھ لیجیے۔
ہم ایک ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جس میں چیف جسٹس انصاف کے لیے عوام کا سہارا لینے پر مجبور ہوگیا تھا‘ میں نے اپنی آنکھوں سے پولیس کے طاقتور افسروں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں دیکھیں‘ ججوں کو اپنی فائلیں اٹھا کر مارے مارے پھرتے دیکھا اور نیب کے افسروں کو تحریری معافی مانگتے دیکھا‘ میں نے ملک کے طاقتور ترین سیاسی خاندان کو پورے خاندان سمیت جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتے اور عوام کے سامنے دہائیاں دیتے بھی دیکھا‘ میں نے جنرل پرویز مشرف کو ملک سے بھاگتے بھی دیکھا‘ میں نے ملک کے نامور بیورو کریٹس کو جیلوں میں دھکے کھاتے بھی دیکھا اور میں نے مرتضیٰ بھٹو جیسے لوگوں کو بینظیر بھٹو کی حکومت میں کراچی کی سڑک پر تڑپتے بھی دیکھا‘ صدر ایوب خان کے دور میں ملک میں 22 امیر ترین خاندان تھے‘ وہ تمام خاندان بھٹو کے دور میں ختم ہو گئے‘ بینکوں اور بحری جہازوں کے مالک دس برسوں میں کوڑیوں کے محتاج ہو گئے‘ دنیا کی سب سے بڑی کارگو کمپنی کراچی میں تھی‘ اس کے پاس ساڑھے تین سو بحری جہاز تھے‘ آج اس کا مالک لاہور میں گم نام زندگی گزار رہا ہے۔
چو این لائی بیکو کمپنی کی فیکٹری دیکھنے لاہور آئے تھے‘ بیکو کے مالک سی ایم لطیف بعد ازاں جرمنی کے ایک گاؤں میں گم نام زندگی گزار کر فوت ہوئے‘ شریف فیملی تین بار زیرو ہوئی‘ ملک ریاض ملک کے امیر اور بااثر ترین شخص ہیں‘ میں انھیں 20 سال سے حکومتوں کے ہاتھوں ذلیل ہوتے دیکھ رہا ہوں‘ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت پانچ برسوں میں اپنی لیڈر بینظیر کو انصاف نہ دے سکی‘ آصف علی زرداری کے خلاف آج بھی کرپشن کے مقدمے چل رہے ہیں‘ میاں نواز شریف اقامے کی بنیاد پر نااہل ہو چکے ہیں‘ شہباز شریف کے خلاف 14 لوگوں کے قتل کی سماعت شروع ہو رہی ہے اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے حج سکینڈل اور ایفی ڈرین کا تاج سر پر سجا کر پھر رہے ہیں جب کہ جنرل پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری ہو رہے ہیں چنانچہ آپ جنرل ہیں‘ سیاستدان ہیں‘ جج ہیں‘ بزنس مین ہیں، بیورو کریٹ ہیں یا پھر عام انسان ہیں ہمارے ملک میں کسی بھی وقت کسی کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے اور آپ کو اس ملک میں بہرحال اس خوف کے ساتھ زندگی گزارنی ہو گی۔
دوسرا سبق‘ آپ اگر اس ملک میں خوش حال ہیں اور غیرمعروف ہیں تو پھر آپ کو کوئی خطرہ نہیں‘ آپ لاکھوں لوگوں سے بہتر زندگی گزار سکتے ہیں‘ آپ پھر تمام محکموں‘ تمام اداروں کو ’’مینج‘‘ کر لیں گے‘ آپ صبح اٹھیں‘ ناشتہ کریں‘ دفتر جائیں‘ پیسے کمائیں‘ شام کو واک کریں‘ فیملی کے ساتھ اچھا وقت گزاریں اور نو بجے سو جائیں‘ آپ کو کوئی نہیں پوچھے گا لیکن جس دن آپ کے پاس پیسے کم ہو گئے یا آپ ’’لائم لائیٹ‘‘ میں آ گئے یا لوگ آپ کے نام اور شکل سے واقف ہو گئے اس دن آپ کی زندگی عذاب ہو جائے گی‘ اس دن آپ دھوتی سنبھالنے پرمجبور ہو جائیں گے۔
تیسرا سبق‘ ہمارے ملک میں انسان کے پاس پیسہ ضرور ہونا چاہیے لیکن یہ ضرورت سے بہت زیادہ نہیں ہونا چاہیے‘ آپ کے پاس اگر پیسہ نہیں تو عذاب ہے اور یہ اگر بہت زیادہ ہے تو یہ بہت بڑا عذاب ہے‘ میں نے پوری زندگی کسی شخص کو بھوک سے مرتے نہیں دیکھا لیکن میں لوگوں کو زیادہ کھانے کی وجہ سے روز مرتے دیکھتا ہوں‘ میں لوگوں کو غربت کی وجہ سے پریشان دیکھتا ہوں لیکن میں نے آج تک کسی رئیس شخص کو بھی خوش نہیں دیکھا‘ ہمارے ملک میں لوگوں کو غربت نہیں مارتی ہمیشہ امارت مارتی ہے‘ آپ کے پاس اگر ضرورت سے چار گناہ زیادہ دولت موجود ہے تو پھر آپ کسی دن اپنے سالے‘ بہنوئی‘ بھائی‘ داماد یا پھر نالائق بیٹے کی ہوس کا لقمہ بن جائیں گے‘ میں نے آج تک رئیس لوگوں کو صرف کورٹس‘ کچہریوں‘ اسپتالوں اور قبرستانوں میں دیکھا ہے۔
میں نے انھیں والد کے جنازے میں بھی لڑتے دیکھا چنانچہ آپ اگر اچھی اور پرسکون زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنی دولت کو کسی بھی حالت میں خوش حالی سے اوپر نہ جانے دیں‘ آپ کا بیٹا جس دن کھڑے کھڑے ڈیڑھ دو کروڑ روپے کی گاڑی خرید لے یا پھر اپنی گھڑی‘ اپنی گاڑی اور اپنا گھر جوئے پر لگا دے یا ایک دو کروڑ روپے کی جائیداد ٹیلی فون پر بیچ دے آپ اس دن ڈر جائیں‘ آپ اس دن اپنی آدھی رقم خیرات کر دیں ورنہ دوسری صورت میں آپ کا اختتام اسپتال یا پھر سڑک پر ہو گا‘ میں ایک صاحب کو جانتا ہوں‘ وہ خوشحال تھے‘ وہ جو کماتے تھے وہ اپنے اوپر‘ اپنے خاندان کے اوپر اور اپنی آل اولاد کی تعلیم پر خرچ کر دیتے تھے اور جو بچ جاتا تھا وہ اسے خیرات کر دیتے تھے‘ وہ جب دنیا سے رخصت ہوئے تو ان کے ترکے میں کچھ نہیں تھا‘ ان کے بچے آج بھی اکٹھے رہ رہے ہیں‘ یہ سب یک جان‘ یک قالب ہیں جب کہ ان کے دوسرے بھائی نے زندگی بھر دولت کمائی‘ وہ اپنے بچوں کے لیے کروڑوں روپے چھوڑ کر گئے‘ بچے والد کے انتقال کے بعد جائیداد کے لیے لڑے اور یہ آج تک لڑ رہے ہیں‘ سگے بھائی بہن ایک دوسرے کے جانی دشمن ہیں چنانچہ آپ کوشش کریں آپ کی دولت خوش حالی سے اوپر نہ جائے‘ یہ اگر چلی جائے تو آپ اسے ویلفیئر میں لگا دیں‘ آپ بھی بچ جائیں گے‘ آپ کا خاندان بھی اور معاشرہ بھی۔
چوتھا سبق‘آپ جہاں تک ممکن ہو ڈاکٹر اور ادویات سے پرہیز کریں‘ میں نے پاکستان میں ادویات‘ ڈاکٹروں اور اسپتالوں پر اعتبار کرنے والے لوگوں کو ہمیشہ روتے دیکھا‘ ملک میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز ڈاکٹروں کے بجائے قصائی پیدا کر رہے ہیں‘ یہ ناتجربہ کار بھی ہیں اور اناڑی بھی‘ پرائیویٹ اسپتال باقاعدہ مذبح خانے ہیں‘ آپ پیٹ درد لے کر جائیں گے اور یہ آپ کا پورا پیٹ کھول کر رکھ دیں گے‘ آپ انجکشن لگواتے اور آپریشن کرواتے ہوئے دس دس مرتبہ ’’کاؤنٹر چیک‘‘ کر لیا کریں‘ میں نے بےشمار مریضوں کو ’’اوور ڈوز‘‘ اور غلط انجکشن کی وجہ سے مرتے دیکھا‘ میرے ایک دوست ایک وقت میں صرف ایک انجکشن خریدتے ہیں۔
یہ دو دن سے زائد دواء بھی نہیں خریدتے‘ یہ کہتے ہیں میں نے ایک بار دو انجکشن لے لیے تھے‘ نرس نے مجھے دونوں انجکشن اکٹھے لگا دیے تھے اور میں مرتا مرتا بچا تھا‘ ایف بی آر کے ایک ممبر نے بیٹے کے لیے انجکشن کی بڑی شیشی خرید لی‘ شیشی میں دس دن کی ڈوز تھی‘ بچے کو روز ایک سی سی انجکشن لگنا تھا لیکن نرس نے پوری شیشی ڈرپ میں ڈال دی‘ بچہ تڑپ کر مر گیا‘ ہم آئے روز دایاں کے بجائے بایاں گردہ نکلنے اور رائیٹ کے بجائے لیفٹ آنکھ کے آپریشن کی خبریں سنتے رہتے ہیں اور میرے ایک دوست بال لگوانے اور دوسرے پیٹ کی چربی کم کرانے (لائپو سیکشن) کی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں چنانچہ آپ کوشش کریں آپ کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری نہ کرائیں‘ آپ آپریشن ہمیشہ تجربہ کار اور سمجھ دار سرجن سے کرائیں خواہ آپ کو اس کی کتنی ہی فیس کیوں نہ ادا کرنی پڑ جائے اور آپ کو جب کوئی ڈاکٹر دوائی لکھ کر دے تو آپ اس نسخے کو کسی دوسرے ڈاکٹر کو بھی چیک کرا لیا کریں‘ آپ کوشش کریں آپ کم کھانا کھائیں‘ روزانہ ورزش کریں اور گھی اور چربی استعمال نہ کریں‘ یہ تین عادتیں آپ کو ڈاکٹر‘ اسپتال اور ادویات سے دور رکھیں گے اور یوں آپ اپنی موت اپنے ہاتھوں سے لکھنے سے بچ جائیں گے۔
پانچواں سبق‘ انسان کے لیے ایک اللہ‘ ایک بیوی اور ایک موبائل کافی ہوتا ہے‘ میں نے ہمیشہ زیادہ خداؤں‘ زیادہ بیویوں اور زیادہ موبائل والے لوگوں کو پریشان دیکھا‘ یہ اکثر اوقات جلدی فوت ہو جاتے ہیں‘ پاکستان جیسے معاشرے میں ایک کے بعد دوسری شادی حماقت ہے‘ آپ اس حماقت سے جتنا بچ سکتے ہیں آپ بچ جائیں‘ دوسرا موبائل بھی انسان کی ٹینشن میں ہزار گنا اضافہ کر دیتا ہے اور آپ اگر ایک خدا سے مطمئن نہیں ہیں تو پھر آپ نعوذ باللہ ہزاروں خداؤں سے بھی خوش نہیں ہو سکتے چنانچہ ایک اللہ‘ ایک بیوی اور ایک موبائل فون زندگی اچھی گزرے گی ورنہ پوری پوری بربادی ہے اور چھٹا سبق‘ آپ یہ بات پلے باندھ لیں آپ کو اس معاشرے میں روزانہ عزت نفس اور انا کی قربانی دینا پڑے گی‘ آپ جب بھی گھر سے باہر نکلیں گے‘ آپ جس کے ساتھ بھی لین دین کریں گے اور آپ جس سرکاری یا غیرسرکاری دفتر میں جائیں گے آپ کے ساتھ دھوکہ بھی ہو گا‘ آپ کے ساتھ وعدہ خلافی بھی ہوگی اور آپ کی عزت نفس بھی ضرور روندی جائے گی چنانچہ آپ جب بھی کسی سے ملیں اور آپ جب بھی کسی کے ساتھ ڈیل کریں آپ ذہنی طور پر انا کی قربانی کے لیے تیار رہیں آپ کو کم تکلیف ہو گی ورنہ آپ بہت جلد بلڈپریشر کے مریض بن جائیں گے‘ آپ میانی صاحب پہنچ جائیں گے۔

بدھ, اگست 30, 2017

"اعجازِسورۃ قرانی"

سورہ الزمر(40)۔آیت27۔ترجمہ۔"اور ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثال بیان کر دی ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں"۔
تلاوتِ قران پاک کے لیے قران پاک کی آیات کو سورتوں ، پاروں اورمنازل  میں تقسیم کیا گیا ہے۔
"منازلِ قران پاک" 
٭قرآن کریم کی پہلی منزل سورۂ الفاتحہ(1) سے سورۂ النساء (4)تک ہے۔ جس میں  چار سورتیں، پچاسی(85) رکوع اور چھ سو انہتر(669) آیات ہیں۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی دوسری منزل سورۂ المائدہ (5)سے سورۂ التوبہ  (9)تک ہے جس  میں پانچ سورتیں، چھیاسی(86) رکوع اور چھ سو پچانوے (695)آیات ہیں۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی تیسری منزل  سورۂ یونس (10)سے سورۂ النحل(16) تک ہے جس میں سات سورتیں، اڑسٹھ(68) رکوع اور چھ سو پینسٹھ (665)آیات ہیں۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی چوتھی منزل  سورۂ بنی اسرائیل(17) سے سورۂ فرقان (25)تک ہے جس میں نو سورتیں، چھہتر (76)کوع اور نو سو تین(903) آیات ہیں۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی پانچویں منزل  سورۂ الشعراء (26)سے سورۂ یٰس(36)  تک ہے جس میں گیارہ سورتیں، بہتر رکوع(72) اور آٹھ سو چھپن(856) آیات ہیں۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی چھٹی منزل سورۂ  الصّٰفٰت (37)سے سورۂ الحجرات(49) تک ہے جس  میں  تیرہ سورتیں، انہتر (69)رکوع اور اور آٹھ سو ستاسی (887)آیات ہیں۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی ساتویں منزل  سورۂ ق (50) سے سورۂ الناس (114)تک ہے جس میں پینسٹھ(65) سورتیں، ایک سو دو رکوع(102) اور ایک ہزار پانچ سو اکسٹھ (1561)آیات ہیں۔
۔۔۔۔
٭قرآن کریم کا سب سے بڑا پارہ تیسواں پارہ ہے جس میں سینتیس سورتیں (37)، انتالیس رکوع(39) اور پانچ سو چونسٹھ (564)آیات ہیں۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کا سب سے چھوٹا پارہ چھٹا پارہ ہے جس میں ایک سو گیارہ(111) آیات ہیں۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی سب سے بڑی سورة البقرہ(2) ہے جس کی دو سو چھیاسی(286) آیات  اور چالیس(40) رکوع ہیں۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورہ سورة الکوثر(108) ہے جس کی تین آیات ہیں۔
۔۔۔
٭سورة الاخلاص(112) تہائی قرآن ہے جبکہ سورة الکافرون(109) اور سورة زلزال(99) چوتھائی قرآن ہیں۔(ترمذی)۔
۔۔۔
٭قران پاک میں موجود 114سورتوں کو تنزیل کے اعتبار سے مکی اور مدنی میں تقسیم کیا گیا ہے۔سورتوں میں 35 سورتیں ایسی ہیں جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ دوبار نازل ہوئیں ہیں ایک بار مکہ میں اور ایک بار مدینہ میں جیسے سورہ رحمن، سورہ رعد، سورہ زلزال وغیرہ۔
۔۔۔۔۔۔
٭قرآن کریم کے دوسرے پارے  (سَيَقُولُ السُّفَہاء) اور پانچویں پارے (والمحصنٰت)  میں نہ کسی سورت کی ابتداء ہے اور نہ ہی انتہا۔
۔۔۔
٭قرآن پاک کی  3سورتوں میں تین تین آیات ہیں ۔
سورہ العصر(103)۔
سورہ الکوثر(108)۔
سورہ النصر(110)۔
۔۔۔
٭قران پاک میں دو ایسی سورۂ ہیں جو تین پاروں میں شامل ہیں۔
٭1) سورۂ بقرۂ(2)۔۔۔۔ جو پہلے پارے سے شروع ہوتی ہے اور تیسرے پارے میں اختتام پذیر ہوتی ہے۔
٭2)سورۂ النساء(4)۔۔۔جو پارہ چار سے شروع ہوتی ہے اور پارہ  چھ  میں اختتام پذیر ہوتی ہے۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کے آٹھ پارے ایک نئی سورہ سے شروع ہوتے ہیں۔
٭1)پارہ 1۔۔۔سورۂ الفاتحہ۔سورۂ البقرہ
٭2) پارہ 15۔۔سورۂ بنی اسرائیل(17)۔
٭3)پارہ17۔۔۔سورۂ الانبیاء(21)۔
٭4) پارۂ 18۔۔ سورۂ المومنون (23)۔
٭5)پارہ26۔۔سورۂ الاحقاف(46)۔
٭6)پارہ28۔سورۂ المجادلہ(58)۔
٭7)پارہ 29۔۔سورۂ الملک(67)۔
٭8) پارہ 30۔سورۂ النبا(78)۔
۔۔۔
٭ سورہ النمل(27) کے دو رکوع ہیں۔ایک رکوع مکہ معظمہ میں اور دوسرا رکوع دس سال بعد مدینہ منورہ میں نازل ہوا۔
۔۔۔
٭ سورۂ النمل (27) میں ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘دو مرتبہ آئی ہے۔ ایک بار ابتدا میں دوسری بار آیت (30)۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی  سورۂ مبارکہ سورة القمر (54)،سورة الرحمن(55) اورسورة الواقعہ(56)  میں لفظ اللہ نہیں۔
۔۔۔
٭ سورۂ توبہ (9) وہ واحد قرانی سورہ ہے جس کے آغاز  میں  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم   درج نہیں ہے۔
۔۔۔
٭قرآن کریم میں سب سے طویل نام والی سورت سورۂ بنی اسرائیل(17) ہے۔
۔۔۔
٭سورہ الفاتحہ کی سات آیات ہیں اور ان میں "ف" نہیں ہے۔
۔۔۔
٭ سورۃ الکوثر کی تین آیات ہیں اور ان میں "م" نہیں ہے۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی بارہ سورتیں ہیں جن کے نام میں کوئی نقطہ نہیں آتا۔
٭1)سورۂ المائدہ(5)۔
۔ 2)سورۂ ہود(11)۔
۔3)سورۂ الرعد(13)۔
۔4) سورۂ طٰہ(20)، ۔
۔5)سورۂ روم(30)۔
۔ 6)سورۂ ص(38)۔
۔ 7)سورۂ محمد(47)۔
۔8)سورۂ طور(52)۔
۔9)سورۂ ملک(67)۔
۔ 10)سورۂ دہر(76)۔
َ۔11)سورۂ الاعلی(87)، اور12)سورۂ عصر(103)۔
۔۔۔۔۔۔
٭قرآن کریم کی سورۂ التین (95)  کا آغاز دو پھلوں انجیر اور زیتون کے نام سے ہوا ہے۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی  سورۂ الاعلی(87)  کا اختتام دو نبیوں  حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت موسی  علیہ السلام کے نام پر ہوتا ہے۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی پانچ سورتوں کا آغاز الحمد سے ہوتا ہے۔
سورۂ الفاتحہ(1)،سورۂ الانعام(6)،سورۂ الکہف (18)،سورۂسبا(34)،سورۂ فاطر(35)۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی پانچ سورۂ مبارکہ   کا آغاز قل سے ہوتا ہے۔
سورة الجن(72)،سورة الکافرون (109)،سورة االاخلاص(112)،سورة الفلق(113)،سورة الناس (109)۔
۔۔۔
٭قرآن کریم کی کُل  پانچ سورتوں  کے نام  اُن کی  پہلی  آیات  کے پہلے لفظ بھی ہیں جو یک حرفی حروفِ مقطعہ ہیں  ۔ جن  میں   سورة طہٰ (20)  سورة  یٰس(36) سورۂ ص (38)، سورة ق  (50)   ،اور(   سورۂ   ن )سورۂ القلم (68) ہیں۔
۔۔۔
٭ قران ِکریم میں ھمزہ کو شامل کر کے 29 حروف ابجد میں سے 14 حروف ( ا ل م ص ر ك ه ي ع ط س ح ق ن )قرآن میں حروف مقطعات کے طور پر تیس (30) مقامات پر مذکور ہیں جہاں یہ قرآنِ کریم کی 29 سورۂ مبارکہ میں  سے 28  سورتوں میں   پہلی آیت کے طور پر ایک ہی بار آئے   ہیں۔صرف سورۃ الشوریٰ(42)   میں دو  حرفِ مقطعات ہیں۔ پہلی آیت میں  حٰمٓ اور دوسری آیت میں عٓسٓقٓ  ہے۔
٭قران مجید  کی سورتوں میں   پہلی آیت کے طور پر آنےوالے  14 حروفِ مقطعات  کی ترتیب وتفصیل ۔۔۔
٭1)سورۂ البقرۂ(2) ۔الٓـمٓ۔
۔2) سورۂ  آل عمران(3) ۔الٓـمٓ ۔
۔3)سورہ  الاعراف(7)۔الٓـمٓـصٓ۔ 
۔4) سورۂیونس(10 )۔"الٓـرٰ۔
۔ 5) سورہ ہود (11) ۔"الٓـرٰ۔
۔6)سورہ  یوسف(12)۔"الٓـرٰ۔
۔7)سورۂ الرعد (13)۔الٓـمٓـرٰ ۚ۔
۔ 8)سورہ ابراہیم (14)۔الٓـرٰ۔
۔ 9) سورۂ  الحجر (15)۔ الٓـرٰ۔
۔10)سورہ  مریم (19)۔ كٓـهٰـيٰـعٓـصٓ ۔
۔ 11) سورۂ طہٰ (20)۔ ٰطهٰ۔
 ۔12)سورہ الشعراء (26)۔ٰطسٓمٓ  ۔
 ۔13) سورۂ النمل (27)۔ٰطـسٓ ۚ۔
۔ 14) سورۂ القصص(28)۔ ٰطسٓمٓ۔
۔15)سورہ العنکبوت(29)۔ الٓـمٓ۔
۔16)سورۂ الروم (30)۔ الٓـمٓ۔
۔17) سورۂ  لقمان (31)۔  الٓـمٓ ۔
۔ 18) سورۂ السجدہ (32)۔  الٓـمٓ ۔
۔19)سورۂ  یٰس(36)۔يٰـسٓ  ۔
۔20)سورۂ ص (38)۔صٓ۔
۔21)سورۂ غافر(40)۔حٰمٓ۔
۔22)سورۂ فصلت(41)۔حٰمٓ۔
۔ 23) سورۂ الشورٰی (42)۔حٰمٓ۔عٓسٓقٓ (2)۔
۔ 24) سورۂ الزخرف(43)۔حٰمٓ ۔
۔25)سورۂ  الدخان(44)۔حٰمٓ۔
۔26) سورۂ الجاثیہ (45)۔حٰمٓ۔
۔27) سورۂ  الاحقاف(46)۔حٰمٓ۔
۔28)سورۂ ق(50)۔ قٓ ۚ۔
۔29)سورۂ  القلم (68)۔نٓ ۚ۔
۔۔۔۔۔۔
٭  صرف ایک ہی  سورۂ میں آنے والے حروفِ مقطعات۔۔۔
 الٓـمٓـصٓ۔الٓـمٓـرٰ ۚ۔طهٰ۔ كٓـهٰـيٰـعٓـصٓ۔ٰطـسٓ ۚ۔يٰـسٓ۔صٓ۔عٓسٓقٓ۔قٓ ۚ۔نٓ۔۔  
٭ ایک سے زائد سورۂ میں آنے والے حروفِ مقطعات ۔۔۔
٭"طسٓمٓ  "۔ 2 سورۂ ۔ سورة الشعراء (26)اورسورة القصص(28)۔
٭   "الٓـرٰ"۔ 5 سورۂ   ۔ سورة یونس(10)سورة ہود(11)سورة یوسف(12)سورة ابراہیم(14) اورسورۂ الحجر (15)
٭          "الٓــمٓ" ۔۔۔ چھ سورۂ ۔۔  سورة البقرة (2)،سورة آل عمران(3) سورة العنکبوت(29)،سورة الروم(30)،سورة لقمان(31) اور سورة السجدہ(32)  
٭"حٰمٓ"۔  7 سورۂ۔ حوامیم(یعنی جن سورتوں کا آغاز "حٰمٓ"سے ہوتا ہے) وہ سات ہیں۔
سورة غافر(40)،سورة فصلت(41)،سورة الشوریٰ(42)،سورة زخرف(43)،سورة الدخان(44)،سورة الجاثیہ (45)،سورة الاحقاف(46) 
۔۔۔
٭قرآن کریم کی  چار سورتیں سورة الحدید(57)،سورة الحشر(59)اورسورة الصف(61) سورۂ الاعلیٰ (87)  "  سَبَّحَ "سے شروع ہوتی ہیں۔
۔۔۔
٭قرآن کریم میں دو سورتوں  سورة الجمعہ(62) اور سورة التغابن(64) کا آغاز " يُسَبِّـحُ" سے ہوتا ہے۔
۔۔۔
٭دو سورتوںسورة الفرقان(25) اورسورة الملک(67) کی ابتدا "تَبَارَكَ الَّـذِىْ" سے ہوتی ہے۔
۔۔۔
٭چار سورتوں سورة الفتح(48)،سورة نوح(71)،سورة القدر(97) اور سورة الکوثر(108)  کی ابتداء "اِنَّا" سے ہوتی ہے۔
۔۔۔
٭دو سورتیں  سورة المطفیفین(83)، سورة الھمزہ(104) کا آغاز" وَيْلٌ" سے ہوتا ہے۔
۔۔۔
٭ سات سورتیں سورۂ واقعہ56،سورۂ المنافقون63،سورۂ التکویر81،سورۂ انفطار82 ، سورۂ انشقاق84،سورۂ نصر110اور سورۂ زلزال99  ۔۔  ” اِذَا 'سے شروع ہوتی ہیں۔
۔۔۔
٭ بیس سورۂ مبارکہ  "قسم" ،"و" سے شروع ہوتی ہیں۔
سورۂ الصافات 37۔۔۔سورۂ ص 38۔۔۔سورۂ ق 50۔۔۔سورۂ الذاریات 51۔۔۔سورۂ طور 52۔۔۔سورۂ النجم 53۔۔۔سورۂ ن 68۔۔۔سورۂ القیامت 75۔۔۔ سورۂ المرسلات 77۔۔۔سورۂ النازعات79۔۔۔سورۂ البروج 85۔۔۔سورۂ الطارق86۔۔۔۔سورۂ الفجر 89۔۔۔سورۂ البلد90۔۔۔۔سورۂ الشمس 91۔۔۔سورۂ اللیل 92۔۔۔سورۂ الضحیٰ 93۔۔۔سورۂ التین 95۔۔۔سورۂ العادیات 100۔۔۔سورۂ العصر 103 ۔۔۔۔
۔۔۔
٭ فرشتوں کی صفات کے نام پر  تین سورتیں  ہیں ۔
۔1)سورہ الصافات (37)ـ 2)سورۂ المعارج(70) ـ3)سورہ المرسلات (77)،4)سورہ النازعات (79)ـ،بعض نے اس سے مراد فرشتوں کو لیا ہے ـ
۔۔۔
٭ قیامت کے نام پر یا قیامت کی خوفناکیوں کے نام پر تیرہ سورتیں آئی ہیں ـ
۔1) سورہ الدخان 44۔۔ 2)سورہ الواقعہ56 ـ۔ 3)سورہ الحشر59۔۔ 4)سورہ التغابن64۔۔ 5)سورہ الحاقہ 69۔۔ 6)سورہ قیامہ75۔۔ 7)سورہ النبا78۔۔ 8)سورہ التکویر 81ـ 9)سورہ النفطار82۔۔ 10)سورہ الانشقاق84۔۔ 13)سورہ غاشیہ 88۔۔12)سورہ الزلزال 99۔۔13)سورہ القارعہ 101ـ
۔۔۔
٭ازمان و اوقات کے نام پر آٹھ سورتیں ہیں۔
۔(1) سورہ الحج،(2) سورہ جمعہ،(3)سورہ الفجر،(4) سورہ الیل ،(5)سورہ الضحٰی، (6) سورہ القدر، (7) سورہ العصر،(8) سورہ الفلق۔
۔۔۔
٭ مقامات کے نام پر سات سورتیں ہیں۔
۔(1)سورہ اعراف 7۔
۔(2) سورہ الحجر 15۔
۔(3)سورہ الاحقاف46۔
۔(4) سورہ طور52۔
۔(5) سورہ البلد90۔
۔(6) سورہ الککوثر108۔
۔(7) سورہ التین95۔
۔۔۔۔
قرانی سورہ مبارکہ جوایک سے زیادہ ناموں سے جانی جاتی  ہیں"۔"
٭ 1)سورۂ فاتحہ(1)۔۔۔السبع المثانی (سورہ الحجر14،آیت 87)۔۔ سورۂ واجبہ۔۔اُم القران۔۔اُم الکتاب۔۔الدعا۔۔الشفا۔۔الصلوٰۃ۔۔الحمد۔۔الاساس۔۔الکنز۔۔ الشافیہ۔۔الکافیہ۔۔الوافیہ۔۔الرٰقیہ۔
٭2)سورۂ التوبہ(9)۔۔سورۂ البراءَۃ۔
٭3)سورۂ بنی اسرائیل(17) ۔۔۔۔سورۂ الاسراء۔
٭ 4)سورۂ فاطر(35)۔۔سورۂ الملائکہ۔
٭5) سورۂ یسٰین(36)۔۔قلب القران۔
٭ 6)سورۂ المومن(40)۔۔۔سورۂ ٖ غافر۔
٭7)سورۂ حٰم السجدۂ (41)۔۔ سورۂ فُصِّلَت۔
٭8)سورۂ محمد(47) ۔۔سورۂ قتال۔
٭ 9)سورۂ المجادلہ(58)۔۔۔سورۂ ظہار۔
٭10)سورۂ الطلاق(65) ۔۔نساء صغرٰی۔
٭ 11)سورۂ ملک(67)۔۔سورہ تبارک ۔۔سورۂ  مانعہ ( باز رکھنے والی)،سورۂ واقیہ (حفاظت کرنے والی) ،سورۂ  منّاعہ(بہت زيادہ باز رکھنے والی اور روکنے والی)۔
٭12)سورۂ القلم(68)۔۔۔سورۂ ن۔
٭13)سورۂ دہر(76)۔۔۔سورۂ الانسان۔
٭14)سورہ النباء (78)۔۔ سورہ تساؤل اور سورۂ عَمَّ يَتَسَاۗءَلُوْنَ۔
٭15) سورہ الزلزال(99)۔۔سورہ  زلزلہ۔ 
٭16)سورۂ الکافرون(109) ۔۔ربع قران۔
٭17)سورۃ لہب(111)۔۔۔سورہ المسد۔
٭18)سورۂ اخلاص(112)۔۔سورۂ صمد۔۔سورۂ نجات۔۔سورۂ اساس۔۔سورۂ معوذۂ۔۔سورۂ تفرید۔۔سورۂ تجرید۔۔۔سورۂ جمال۔۔سورۂ ایمان۔ثلث القران(تہائی قران)۔
۔۔۔
٭"زہراوہین"۔
سورہ بقرہ (2)اور سورۃ آل عمران (3) کوزہراوہین"کہا جاتا ہے۔ 
٭"معوذتین (معوذات)"۔
سورۂ الفلق(113)،سورۂ الناس(114) کو معوذتین کہا جاتا ہے۔ یہ دونوں سورۂ مبارکہ  ایک ساتھ  نازل ہوئیں۔
٭"مسبحات"۔
قرآن میں  سورہ الاسرا(17)ء ، سورہ حدید(57) ،  سورہ الحشر(59) ،  سورہ الصف (61)،  سورہ جمعہ(62) ،  سورہ التغابن(64) اور سورہ الاعلیٰ (87)کو مسبحات کہا جاتا ہے۔
٭"حوامیم"۔
جن سورتوں کا آغاز "حٰمٓ"سے ہوتا ہے۔۔یہ سات سورۃ مبارکہ ہیں۔
سورة غافر(40)،سورة فصلت(41)،سورة الشوریٰ(42)،سورة زخرف(43)،سورة الدخان(44)،سورة الجاثیہ (45)سورة   الاحقاف(46)۔
۔۔۔
٭"السّبع الطّوالَ"۔
 سورہ الفاتحہ کے بعد والی 7 لمبی سورتوں کو "سبع الطوال" کہتے ہیں۔۔جن میں سورہ البقرہ،سورہ آلِ عمران،سورہ النسا،سورہ  المائدہ،سورہ الانعام،سورہ الاعراف،سورہ الانفال۔
۔۔۔۔
٭"المثانی"۔
قرآن کریم کی وہ سورتیں جو سو سے کم آیات والی ہیں "المثانی"کہلاتی ہیں۔
۔۔۔
٭"  المئین"۔
قرآن کی وہ سورتیں جو سو سے زیادہ آیات والی ہیں"  المئین"کہلاتی ہیں۔
۔۔۔۔
٭ "المفصّل"۔
سورہ الحجرات(49) یا  سورہ ق (50) سے سورہ الناس(114) تک کا حصہ مفصل کہلاتا ہے۔
۔۔۔
٭"العتاق الاول"۔
یہ 5 سورتیں ہیں۔۔سورہ  بنی اسرائیل(17) ،سورہ  الکھف(18) ،سورہ المریم (19)،سورہ طہ (20)،سورہ الانبیاء(21)۔   

"منیرہ قریشی اور اُن کی کُتب"

تعارف مصنف   منیرہ قریشی    درس وتدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ    سماجی اور رفاعی اداروں کے قیام کے حوالے سے  واہ کینٹ کا ایک ...