بدھ, جنوری 25, 2023

"کرنیں(10)"

"جانا توبس یہ جانا کہ کچھ نہیں جانا"

کیا ہے دُنیا اور کتنی عجیب ہے اس کی زندگی۔دُنیا میں آنکھ کھلنے سے آنکھ بند ہونے کے بیچ کی اس کہانی میں ۔۔۔

٭ وقت مل جاتا ہے مہلت نہیں ملتی۔

٭ناموجود کے دُکھ میں موجود کو برباد نہ کرو۔

٭جو گرفت میں نہیں اُس کی یاد میں آج کے سکون کے لمحے قربان نہ کرو

٭ سکون کی چاہ ہے تو جو نہیں ملا اُسے بھول جاؤ اور جو ملا ہے اسے یاد رکھو۔

٭بچھڑنا حق ہے لیکن ڈوبتے سورج کا ایک پیغام یہ بھی ہے کہ میں کہیں اور سے طلوع ہو رہا ہوں۔

٭زندگی خواہ کتنا ہی محتاط ہو کر گزاری جائے موت ہمیشہ غیر محتاط رستے سے ہی آتی ہے۔

٭ اگر مستقبل میں کسی شے ،کسی تعلق، کسی خواہش، سے توقع نہ رکھو تو حال میں ملنے والا کچھ بھی ان چاہا دُکھ نہیں دیتا۔

٭ اُس خوشی سے بچو جس کے لیے تمہیں دوسروں کے سہارے کی ضرورت پڑے۔

٭ انسانوں کے ساتھ سال ہا سال رہنے کے باوجود اُن کی اصل سامنے نہیں آتی۔ یہ سفر کا ساتھ ہے جو ہر شے ہر انسان کی اصل فاش کر دیتا ہے۔

٭انسانوں کی پہچان ہو یا زندگی کا کوئی اور معاملہ،ٹھوکر لگنے کے بعد پہلی غلطی صرف اور صرف ہماری ہوتی ہے ،اب خواہ وہ ان جانے میں ہو یا بہت سوچ سمجھ کر اُٹھایا گیا کوئی قدم۔سب سے اہم یہ ہے کہ جتنا جلد اس بات کا احساس ہوجائے اُتنی جلدی انسان کے سامنے آگے کا منظر واضح ہوتا ہے۔

٭ ہمارے قریب ہمارے ساتھ رہنے والے ہمارے اپنے اکثر ہم سے بہت دور ہوتے ہیں اور کبھی کوئی اپنا بہت دور ہو کر بھی بہت قریب محسوس ہوتا ہے۔سو قریب ہوتے ہوئے دور رہنے سے بہتر ہے کہ دور رہ کر پاس رہیں۔



 

1 تبصرہ:

"سیٹل اور سیٹل منٹ"

سورۂ فرقان(25) آیت 2۔۔   وَخَلَقَ كُلَّ شَىْءٍ فَقَدَّرَهٝ تَقْدِيْـرًا ترجمہ۔ اور جس نے ہر شے کو پیدا کیا اور پھر اس کے لیے ایک اند...