اتوار, جولائی 31, 2022

"آدم ،اولادِ آدم اورجنت کہانی"

یکم محرم الحرام بمطابق 1444 ہجری
31 جولائی 2022 بروز اتوار
" جنت سے نکلنے میں یا تو غلطی ہوتی ہے یا پھر جنت نہیں" ۔
جنت کیا ہے ؟ ایک ایسی جگہ جہاں انسان کی تمام جسمانی ضروریات کی تکمیل بحسن وخوبی میسر ہو۔ ایک ایسا گوشہ جو مکمل ذہنی اور جسمانی سکون کا باعث ہو۔ بات گر حضرت آدم علیہ السلام کی سماوی جنت اور اُن کے نکالے جانےسے شروع ہوتی ہے تو آج کے دور میں انسان کی ارضی جنت کی تلاش تک جا پہنچتی ہے۔ یہ کہا جائے تو بےجا نہ ہو گا کہ جنت کی خواہش انسان کی جبلت اور فطرت میں ہمیشہ سے ہی ہے۔ مکمل تسکین کی یہ آرزو انسان کو بےقرار رکھتی ہے تو ہر لمحہ آگے سے آگے بڑھنےپر بھی اُکساتی ہے یہاں تک کہ وہ اپنی منزل مراد کے سنگِ میل چھو لیتا ہے لیکن انجام وہی جنت سے نکالے جانا۔ اپنی محنت سے حاصل کردہ جنت سے نکلنے یا نکالے جانے میں مرضی، اختیار یا ارادے کا کوئی لینا دینا نہیں ہوتا ۔ یہ زندگی کے تپتے صحرا میں سرابِِ نظر ثابت ہوتی ہے تو کبھی پل بھر کی لغزش سب خاک کر دیتی ہے۔
حرفِ آخر
اگر ہمیں اس دُنیا میں جنت نہیں ملی تو آخرت میں بھی نہیں ملے گی۔سب سے بڑی جنت "سکون" ہے ۔۔۔دل کا سکون اور دل کا سکون اللہ کے قرب کے احساس میں ہے۔



2 تبصرے:

"کتبہ"

"کتبہ" جس طورانسانوں کی دنیا اور انسانوں کے ہجوم میں ہر آن اضافہ ہو رہا ہے تو اس طرح قبرستان بھی تیزی سے آبادہو رہے ہیں۔ گھر...