قران پاک کی تلاوت کرتے ہوئے یا سنتے ہوئے پندرہ ایسے متعین مقامات ہیں جہاں رُک کر سجدہ کرنا واجب ہے۔ان میں سے چودہ مقاماتِ سجدہ تو متفق علیہ ہیں جبکہ سورہ الحج کےدوسرےسجدے (آیت77) میں کچھ آئمہ کرام کے نزدیک اختلاف ہے۔ ایسے تمام پندرہ مقاماتِِ سجدہ تلاوت درج ذیل ہیں۔
۔۔۔
۔۔۔
٭1) پارہ (9) "قال الملا"۔سورۂ االاعراف(7)۔۔آیت 206 ۔ترجمہ۔۔بےشک جو تمہارے رب کے ہاں (فرشتے) ہیں وہ اس کی بندگی سے تکبر نہیں کرتے اور اس کی پاک ذات کو یاد کرتے ہیں اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں۔
۔۔۔۔
٭2) پارہ (13)"ومااُبری"۔سورۂ الرعد (13) آیت 15۔ترجمہ۔۔اور چار و ناچار اللہ ہی کو آسمان والے اور زمین والے سجدہ کرتے ہیں اور ان کے سائے بھی صبح اور شام۔

٭3) پارہ (14) "ربما"۔سورۂ النحل(16) آیت 49 ۔ترجمہ ۔۔اور جو آسمان میں ہے اور جو زمین میں ہے جانداروں سے اور فرشتے سب اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے۔
۔۔۔۔
٭4) پارہ (15)"سبحٰن الذی "۔سورۂ الاسراء (17) آیت 107۔(109) ۔
ترجمہ آیت 107۔۔کہہ دو تم اسے مانو یا نہ مانو، بے شک وہ لوگ جنہیں اس سے پہلے علم دیا گیا ہے جب ان پر پڑھا جاتا ہے تو تھوڑیوں پر سجدہ میں گرتے ہیں۔
ترجمہ آیت 109۔۔اور تھوڑیوں پر روتے ہوئے گرتے ہیں اور ان میں عاجزی زیادہ کر دیتا ہے۔
۔۔۔۔
٭5) پارہ (16) "قال الم"۔سورۂ مریم۔(19)۔آیت 58۔ ترجمہ۔۔یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے انعام کیا پیغمبروں میں اور آدم کی اولاد میں سے، اور ان میں سے جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ سوار کیا تھا، اور ابراہیم اور اسرائیل کی اولاد میں سے، اور ان میں سے جنہیں ہم نے ہدایت کی اور پسند کیا، جب ان پر اللہ کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو روتے ہوئے سجدے میں گرتے ہیں۔
۔۔۔۔
٭6) پارہ(17)"اقترب للناس"۔سورۂ الحج(22)آیت 18۔ترجمہ۔۔کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کوئی آسمانوں میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چارپائے اور بہت سے آدمی اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں، اور بہت سے ہیں کہ جن پر عذاب مقرر ہو چکا ہے، اور جسے اللہ ذلیل کرتا ہے پھر اسے کوئی عزت نہیں دے سکتا، بے شک اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
۔۔۔۔
٭7) پارہ(17)"اقترب للناس"۔سورۂ الحج(22)آیت 77 (بقول امام شافعی)۔ ترجمہ۔۔اے ایمان والو! رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی بندگی کرو اور بھلائی کرو تاکہ تمہارا بھلا ہو۔
۔۔۔۔
٭8)پارہ (19)"وقال الذین"۔الفرقان(25) آیت60۔ترجمہ۔۔اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رحمان کو سجدہ کرو، تو کہتے ہیں رحمان کیا ہے، کیا ہم اسے سجدہ کریں جس کے لیے تو کہہ دے اور اس سے انہیں اور زیادہ نفرت ہوتی ہے۔
۔۔۔۔
٭9) پارہ (19)"وقال الذین"۔سورۂ النمل(27)آیت 25۔ترجمہ۔۔اللہ ہی کو کیوں نہ سجدہ کریں جو آسمانوں اور زمین کی چھپی ہوئی چیزوں کو ظاہر کرتا ہے، اور سب جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو۔
۔۔۔
٭10) پارہ (21)"اتل مااُوحی"۔سورۂ السجدہ(32)آیت 15۔ترجمہ۔۔بس ہماری آیتوں پر وہ ایمان لاتے ہیں کہ جب انہیں وہ آیتیں یاد دلائی جاتی ہیں تو وہ سجدہ میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح بیان کرتے ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے۔
۔۔۔۔
٭11) پارہ(23)"ومالی"۔سورۂ ص(38) آیت 24۔ترجمہ۔۔کہا البتہ اس نے تجھ پر ظلم کیا جو تیری دُنبی کو اپنی دُنبیوں میں ملانے کا سوال کیا، گو اکثر شریک ایک دوسرے پر زیادتی کیا کرتے ہیں مگر جو ایماندار ہیں اور انہوں نے نیک کام بھی کیے اور وہ بہت ہی کم ہیں، اور داؤد سمجھ گیا کہ ہم نے اسے آزمایا ہے پھر اس نے اپنے رب سے معافی مانگی اور سجدہ میں گر پڑا اور توبہ کی۔
۔۔۔۔
٭12) پارہ (24)"فمن اظلم"۔سورۂ حم السجدہ(سورہ فصِلت)۔(41)آیت 37 ۔(38)۔
ترجمہ آیت 37۔۔اور اس کی نشانیوں میں سے رات اور دن اور سورج اور چاند ہیں، سورج کو سجدہ نہ کرو اور نہ چاند کو اور اس اللہ کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔
ترجمہ آیت 38۔۔پھر اگر وہ تکبر کریں تو وہ لوگ جو آپ کے رب کے پاس ہیں رات دن اس کی تسبیح کرتے ہیں اور تھکتے نہیں۔
۔۔۔۔
٭13) پارہ (27)"قال فما خطبکم"۔سورۂ النجم(53)آیت 62۔ترجمہ۔۔پس اللہ کے آگے سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو۔
۔۔۔۔
٭14) پارہ (30)"عم یتساءلون"۔سورۂ الانشقاق(84)آیت 21۔ترجمہ۔۔اور جب ان پر قرآن پڑھا جائے تو سجدہ نہیں کرتے۔
۔۔۔۔
٭15)پارہ (30)"عم یتساءلون"۔سورۂ العلق(96)آیت 19۔ترجمہ۔۔ہرگز ایسا نہیں چاہیے، آپ اس کا کہا نہ مانیے اور سجدہ کیجیے اور قرب حاصل کیجیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

https://quranurdu.org/
جواب دیںحذف کریں