جمعہ, مارچ 14, 2014

"رازِدروں"

 سورۂ التحریم(66)۔
ترجمہ آیات 12۔11۔10۔۔۔
اللہ کافروں کے لیے ایک مثال بیان کرتا ہے نوح اور لوط کی بیوی کی، وہ ہمارے دو نیک بندوں کے نکاح میں تھیں پھر ان دونوں نے ان کی خیانت کی سو وہ (نبی) اللہ کے غضب سے بچانے میں ان (بیویوں) کے کچھ بھی کام نہ آئے، اور کہا جائے گا کہ دونوں دوزخ میں داخل ہونے والوں کے ساتھ داخل ہو جاؤ(10)۔
اور اللہ ایمان داروں کے لیے فرعون کی بیوی کی مثال بیان کرتا ہے، جب اس نے کہا کہ اے میرے رب میرے لیے اپنے پاس جنت میں ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے کام سے نجات دے اور مجھے ظالموں کی قوم سے نجات دے(11)۔
اور مریم عمران کی بیٹی (کی مثال بیان کرتا ہے) جس نے اپنی عصمت کو محفوظ رکھا پھر ہم نے اس میں اپنی طرف سے روح پھونکی اور اس نے اپنے رب کی باتوں کو اور اس کی کتابوں کو سچ جانا اور وہ عبادت کرنے والو ں میں سے تھی(12)۔
۔۔۔۔۔
"محبت اور اعتبار سب سے پہلے الله کے ساتھ"
ہو سکتا ہے
تمہاری شادی زمین پر پائے جانے والے سب سے بُرے شخص سے ہو جاتی
جیسے حضرت آ سیہ کی فرعون سے
لیکن یہ چیز انکی الله سے محبت کو بدل نہ سکی۔
ہو سکتا ہے
تمہاری شادی زمین پر موجود سب سے بہتر شخص سے ہو جاتی
جیسےالله کے نبی

 لیکن تم پهر بهی جنت پہنچ جانے سے رہ جاتیں
جیسے لوط علیہ السلام اور نوح علیہ السلام کی بیوی
اور یہ بهی ہوسکتا تها کہ
تمہاری شادی کسی سے بهی نہ ہوتی
جیسے مریم علیہا السلام
اور الله تعالی تمہیں جنت میں ہر عورت سے اونچا درجہ دے دیتا۔
اپنی ترجیحات کو جانو
محبت اور اعتبار سب سے پہلے الله کے ساتھ
 ( لکھاری نامعلوم)

2 تبصرے:

"کتبہ"

"کتبہ" جس طورانسانوں کی دنیا اور انسانوں کے ہجوم میں ہر آن اضافہ ہو رہا ہے تو اس طرح قبرستان بھی تیزی سے آبادہو رہے ہیں۔ گھر...