منگل, دسمبر 10, 2013

" خواب اور سانپ "

۔" خواب اور سانپ "
نیند اور خواب کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ زندگی کے ایسے اسباق جو ہم کھلی آنکھوں سے دیکھ کر بھی نہیں سمجھ پاتے وہ بند آنکھوں میں خواب کی صورت ہماری روح پر القا ہوتے ہیں۔
خوابوں کو پڑھنے کے لیے بصارت نہیں بصیرت  درکار ہے جو بصارت کی طرح ہر انسان کو یکساں طورپرعطا ضرورہوتی ہے بات صرف اُس کی پہچان کی ہے۔ جس طرح انسان اپنے آپ کو عطا کردہ بصارت کی نعمت کو جان کر اُس کی حدود خلا سے بھی آگے لے گیا ہے اسی طرح بصیرت کی کرنیں بھی زمان ومکاں کی قیود سے آزاد ہیں ۔ خواب میں سانپ اکثر دکھائی دیتے ہیں ۔عام زندگی میں انسان شاید ہی کبھی سانپوں کے قریب جاتا ہو یا سانپ اس کے قریب آتے ہیں ۔
 حال میں انسانوں کی ہمہ ہمی اور اُن کی اذیت کا ڈنگ اتنی مہلت ہی نہیں دیتا کہ سانپوں کا خیال بھی ذہن میں آئے بہرحال شاید سانپوں سے یہی قربت یہی دوری ہے جو انہیں ہمارے خوابوں میں آنے پرمجبورکردیتی ہے۔سانپوں کے ان گنت رنگ اوراتنی ہی اقسام ہیں۔ انسانوں کی طرح ایک جیسے ہوتے ہوئے بھی لاتعداد بہروپ بدل کر بدل کر ہمارے خوابوں میں سفر کرتے ہیں ۔
ہم میں سے تقریباً ہر شخص زندگی میں ایک بارتو سانپ کو خواب میں ضرور دیکھتا ہے۔ کبھی زندگی کے تجربات اتنے تلخ یا پھر اتنے شیریں ہوتے ہیں کہ خواب میں سانپ کے ملنے یا نہ ملنے کا شائبہ تک نہیں ہوتا۔ مزید یہ کہ خوابوں سے باتیں کرنا بھی ہر کسی کے بس کا روگ نہیں۔ بےخبری کی نیند اتنی گہری اتنی مکمل بھی ہو سکتی ہے یا ہوتی ہے کہ اکثر اوقات خواب ہوا کے جھونکے کی طرح چھو کر گزرجاتے ہیں اورپتہ بھی نہیں چلتا۔
 خواب عملی زندگی میں ایک الارم کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن بہت کم لوگوں کو اِس کا ادراک ہوتا ہے۔ سانپوں کو خواب میں دیکھنا اُن کی قسموں کی طرح بہت سے مختلف معنی رکھتا ہے۔
 ۔"خواب میں سانپ دشمن یا خزانہ یا عورت اور یا پھر اولاد ہے"ازخوابوں کی تعبیر کا انسائیکلوپیڈیا مؤلف علامہ عبدالغنی نابلسی، ترجمہ وتحقیق مولانا خالد محمود ۔ صفحہ 277)۔
جیسے خواب میں سفید رنگ کا سانپ نظر آنا بُزرگی کی علامت  ہے تو سُرخ رنگ کامیابی کی ۔ کالا سانپ دکھائی دینا دولت ملنے کی نشانی ہے۔ پیلا یا بھورا سانپ البتہ دُشمن سے واسطہ پڑنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ عام طورپر اسی طرح کے سانپ خوابوں میں دکھتے ہیں لیکن ایک نیلے رنگ کا سانپ بھی ہوتا ہے جو بہت کم کسی کو خواب میں نظر آتا ہے ۔ یہ آسمان کی علامت لیے بصیرت یعنی وژن کو ظاہر کرتا ہےاوراس کا دکھائی دینا اچھا سمجھا جاتا ہے۔ سانپوں کی اچھائی یا برائی کی تعبیروں سے قطع نظرخصلت کے اعتبار سے سانپ کی فطرت ہمیشہ نقصان پہنچانے کی رہی ہے اس لیے سانپ کا خواب میں دکھائی دینا کسی مشکل راستے کی نشاندہی کرتا ہے۔
!آخری بات
خوابوں کی پہچان نہ صرف ہمیں دوسروں کی پہچان عطا کرتی ہے بلکہ ہمارا اپنے اوپراعتماد بھی بحال کرتی ہے۔

9 تبصرے:

  1. ۔علاج " تحلیل نفسی" کے بانی ماہر نفسیات جناب سگمنڈ فرائیڈ "خوابوں کو بطور تشخیص" استعمال کرتے تھے ۔۔جن لوگوں نے فرائیڈ کو پڑھا ہے وہ جانتے ہیں کہ فرائیڈ کی نزدیک خواب میں سانپ کس بات کی علامت یا استعارہ ہے ۔۔۔۔ آپکی معلومات کیلئے ۔۔لنک فراہم کررہا ہوں۔۔۔ پڑھ کر دیکھیں کہ فرائیڈ کے نزدیک ۔۔سانپ کس بات کی علامت ہے۔۔۔
    ۔اِس تبصرے کو شائع کرنے / نا کرنے کا اختیار آپکو دیا ۔۔۔۔اب اجازت دیں۔۔۔ آپکا بُہت شُکریہ ۔۔۔
    http://www.express.pk/story/146926/

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. حیرت انگیز ، فرائیڈ کے نام اور اس کی تھیوریز سے سرسری واقفیت ہی ہے۔ پہلے کی اس کی بہت سی باتوں سے متفق نہ ہونے کے باوجود آپ کے دئیے ہوئے لنک میں میرے بلاگ کا "ان بٹوین دی لائن " مفہوم بہت اچھی طرح واضح ہوا ۔شاید یہی میرا اس بلاگ کا مرکزی خیال بھی تھا جو میں چاہنے کے باوجود لکھ نہ سکی ۔ اللہ آپ کی وسعت ِنظر کو مزید بلند کرے اور اسے دوسروں کے لیے نفع بخش بنائے۔آمین

      حذف کریں
  2. http://ebookbrowsee.net/th/the-interpretation-of-dreams#.UqdhEGFgebM
    اگر کتاب پڑھنا چاہیں تو فری پی ڈی ایف لنک

    جواب دیںحذف کریں
  3. بلاگ کا مفہوم سمجھنے کے لیے اس لنک کو بھی ایک نظر ملاحضہ کریں
    http://www.express.pk/story/146926/

    جواب دیںحذف کریں
  4. سگمنڈ فرائیڈ کی" حوالہ جاتی" دریافت " لاشعور" میں خوابوں میں خواہشوں کی علامتی باتوں سے اتفاق نہ کرنا ۔۔ آپ کا حق ہے ۔۔۔
    تبصرہ کرنے کا منشا میرے دماغ میں کچھ اور تھا ۔۔۔۔لیکن چونکہ آپ ڈاکٹر فرائیڈ سے متفق نہیں ہیں اسلئیے شاید تاثر کچھ غلط ہوگیا ۔۔۔
    یا پھر سمجھنے کا کچھ اُلٹ پھیر ہوگیا۔۔۔ مجھے افسوس ہے کہ ایسا ہوگیا۔۔ اب اجازت دیں ۔۔۔آپکا بُہت شُکریہ ۔۔۔۔


    جواب دیںحذف کریں
    جوابات

    1. ۔۔ "سگمنڈ فرائیڈ کی" حوالہ جاتی" دریافت " لاشعور" میں خوابوں میں خواہشوں کی علامتی باتوں سے اتفاق نہ کرنا "۔ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ میرے کہنے کا مطلب تھا کہ میں نے فرائیڈ کوکبھی نہیں پڑھا۔ بڑے لکھاریوں (ممتاز مفتی جیسے ) کی تحاریر میں اس کا حوالہ دیکھا ہے بس ۔ میں تو سائنس کی طالب علم تھی نا بس حیرت یہ ہوئی کہ میری سوچ کی کڑی فرائیڈ سے کس طرح مل گئی۔

      حذف کریں
  5. آپ لوگ تو بڑی ثقیل باتیں کرنے لگ گئے ۔ اچھا جلدی سے بتایئے کہ کالا سانپ کس طرح خواب میں دیکھوں ۔ مرنے سے پہلے کچھ دولت تو اکٹھی کر لوں ساری عمر میں تو کر نہیں سکا

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. چھوٹا منہ بڑی بات ، لیکن جو دولت سانپ کا روپ دھار کر ملے اس سے اس کا نہ ملنا ہی بہتر ہے۔ آپ کے پاس جو علم کی دولت ہے وہی اگر کسی کے کام آسکے تو یہ لینے والے کی خوش بختی ہو گی

      حذف کریں
  6. سائنس دانوں نے تقریباً پچیس ہزار تجربے کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ بعضے لوگوں کو بلیک اینڈ وائٹ خواب بھی نظر آتے ہیں۔

    امام ابن سیریں کا فرمانا ہے کہ خوابوں میں سانپ نظر آنے کی تعبیر کسی کی دشمنی سے خوف ہوتا ہے۔

    فرائڈ صاحب نے بھی کچھ تعبیر اس معاملے کی فرمائی ہوئی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں

"سیٹل اور سیٹل منٹ"

سورۂ فرقان(25) آیت 2۔۔   وَخَلَقَ كُلَّ شَىْءٍ فَقَدَّرَهٝ تَقْدِيْـرًا ترجمہ۔ اور جس نے ہر شے کو پیدا کیا اور پھر اس کے لیے ایک اند...