جمعہ, جولائی 05, 2013

" بناؤسنگھار "


بناؤ سنگھار ہر عورت کی فطری ضرورت اور خواہش ہے ۔ چہرے کا میک اپ وقتی طور پر سب داغ چھپا کر خوبصورت بناتا ہے تو شخصیت کا میک اپ روح پر لگے دھبے مٹانے کی سعی کرتا ہے ۔ جتنا قیمتی میک اپ کا سامان ہو گا ،اُسے کرنے والے کی مہارت ہو گی چہرہ اور شخصیت اُتنی ہی حسین نظر آئے گی ۔ چہرے کا میک اپ ہو یا شخصیت کا قربت کا ایک پل سب قلعی اُتار دیتا ہے ۔ بناؤ سنگھار اِتنا ہی کرنا چاہیے کہ قربت کے لمحوں میں بھی خوبصورتی قائم رہےورنہ بدصورتی کا گھاؤ دلوں میں شگاف ڈال دیتا ہے ۔میک اپ عورت کا وہ لباس ہے جس نے وقتِ مقرر پر اتر ہی جانا ہوتا ہے تو پھر اس پر کیسا بھروسہ ۔ اصل لباس تو وہ ہونا چاہیے جو جسم کا حصہ بن جائے اور روح میں یوں سما جائے کہ انسان کے نظروں سے اوجھل ہونے کے بعد بھی اُس کے لباس کی چمک اور خوشبو نظروں میں تازگی اوردلوں میں مہک بن کر اترتی رہے۔
!حرف ِآخر
عورت کا مرد سے کوئی بھی رشتہ یا تعلق اُس کا میک اپ ہے اور کچھ بھی تو نہیں ۔ کہیں عزت کا کہیں محبت کا کبھی ہوس کا تو کبھی مجبوری کا ۔ یہ میک اپ عورت کی وہ خواہش ہے جو جتنی پوری ہوتی ہے اُتنی ہی اُس کی طلب بڑھتی جاتی ہے۔

4 تبصرے:

  1. بی بی ۔ کسی نے کہا تھا
    سیرت کے ہم غلام ہیں صورت ہوئی تو کیا
    سُرخ و سفید مٹی کی مُورت ہوئی تو کیا

    میں نے اسے ذہن میں بٹھا لیا تھا اور اللہ کی کرم نوازی ہوئی کہ مجھے ایسی ہی بیوی عطا کر دی ۔ ناقابلِ یقین کی حد تک

    جواب دیںحذف کریں
  2. یہ صرف شکر کا اور راضی برضا رہنے کا انعام ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. صورت تو دیکهنے کے کچه لمحہ اچهی لگتی ہے .اگر سیرت اچهی ہو تو تاحیات اچهے لگتے ہیں . اللہ پاک ہم کو اپنی بیٹیوں کے باطن کو سوارنے کی توفیق دے .
    بہت اچچها لکها بہنا

    جواب دیںحذف کریں
  4. Looks do not matter if the personality is crap

    جواب دیںحذف کریں

"سیٹل اور سیٹل منٹ"

سورۂ فرقان(25) آیت 2۔۔   وَخَلَقَ كُلَّ شَىْءٍ فَقَدَّرَهٝ تَقْدِيْـرًا ترجمہ۔ اور جس نے ہر شے کو پیدا کیا اور پھر اس کے لیے ایک اند...