جمعہ, جنوری 03, 2014

" محمد صلی اللہ علیہ وٰاٰلہ وسلم "

" محمد صلی اللہ علیہ وٰاٰلہ وسلم "
" مُحمد رسُول اللہ "
( محمد اللہ کے رسول ہیں )
آیت ِبالا میں نبی ﷺ کا نام بھی ہے اور حضور ﷺ کا منصب بھی بتایا گیا ہے۔ ہردواعتبار سے آیت ِبالا خصوصیات ِنبویہ کی مظہر ہے۔ واضح ہو کہ انبیائے کرام علیہم السلام میں سے کسی نبی کا نام ایسا نہیں پایا جاتا کہ وہ نام ہی اپنے مسمٰی کے کمالاتِ نبوت کا شاہد ہو۔ جیسے
آدم ۔۔۔۔۔ گندم گوں ۔ ابوالبشر کا یہ نام اُن کے جسمانی رنگ کو ظاہر کرتا ہے۔
نوح۔۔۔۔۔ آرام ۔ باپ نے ان کو راحت وآرام کا موجب قرار دیا ۔
اسحٰق ۔۔۔۔۔ ضاحک ،ہنسنے والا ۔ ہشاش بشاش چہرے والے تھے ۔
یعقوب ۔۔۔۔۔ پیچھے آنے والا ۔ یہ اپنے بھائی عیسو کے ساتھ توام پیدا ہوئے تھے۔
موسٰی ۔۔۔۔۔۔ پانی سے نکالا ہوا ۔ جب ان کا صندوق پانی سے نکالا ،تب یہ نام رکھا گیا۔
یحیٰی ۔۔۔۔۔ عمر دراز۔ بڈھے ماں باپ کی بہترین آرزوؤں کا ترجمان ہے ۔
عیسٰی ۔۔۔۔ سُرخ رنگ ۔ چہرہ گلگوں کی وجہ سے یہ نام تجویز ہوا ۔
" محمدﷺ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ ذات جس کی تعریف کی گئی "

2 تبصرے:

  1. بہت عمدہ ۔ ۔ ۔
    کوئی مثل مصطفے کا
    کبھی تھا
    نا ہے
    نا ہوگا ۔ ۔ ۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. محترمہ عمدہ تحریرہےمحمد صلی الله علیہ وسلم کےعدد٩٢ ہیں اور٩٢میں اکائ٢ کی ہےیعنی خدا تعالی کے بعد دوسرےدرجہ والےع۔۔۔بعد از خدابزرگ توئ قصہ مختصر۔۔۔۔محمد صلی الله علیہ وسلم تمام عالمین کی اصل ہیں کہ سب کچھ انیہں کےنور سےبنا ع۔۔۔ہزار بار بشویم دہن مشک وگلاب ہنوز نام تو گفتن کمال بےادبی است اللھم صل علی سیدنا و مولنامحمد و علی الہ و اصحابہ و بارک و سلم

    جواب دیںحذف کریں

"سیٹل اور سیٹل منٹ"

سورۂ فرقان(25) آیت 2۔۔   وَخَلَقَ كُلَّ شَىْءٍ فَقَدَّرَهٝ تَقْدِيْـرًا ترجمہ۔ اور جس نے ہر شے کو پیدا کیا اور پھر اس کے لیے ایک اند...