صفحہِ اول

منگل, دسمبر 25, 2012

" کراچی میں رہنے والے دوست سے باتیں "

 السّلام علیکم !
 آپ قائد کے شہر میں ہو،خوش قسمت ہو،میں قائد کے ملک میں ہوں خوش قسمت ہوں، لیکن ہم بحیثیت قوم اپنے ملک کی تلاش میں ہیں ۔ اس کو دور جا کر ڈھونڈ رہے ہیں۔ ہم نےدُور کی نظر کے چشمے لگائے ہیں،کم عقل لوگ نہیں جانتے کہ نزدیک کی نظر بھی کم زورہو سکتی ہے۔ ہم خود ہی اپنے آپ کو بد قسمتی کی بند گلی میں دھکیل رہے ہیں۔اب بھی آنکھ کُھل جائے تو وقت ہمارے ہاتھ میں ہے۔یہ ملک اللہ کی امانت ہے۔۔۔اس کا تُحفہ ہے۔۔۔اُس کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دُعا کا ثمر ہے۔
"  اور اللہ ہمارا سب سے بڑا سہارا ہے "

-دسمبر 2012،25

کوئی تبصرے نہیں :

ایک تبصرہ شائع کریں